Monday, 3 July 2023

اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں

 اب تجھے چھوڑ کر کِدھر جاؤں

تُو ہی تُو ہے جہاں جدھر جاؤں

بادہ خانے سے مت اُٹھا واعظ

اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں

آئینہ جو بنے نظر تیری

آپ ہی آپ میں نکھر جاؤں

کائنات اک نئی بنا دوں میں

تجھ میں شدّت سے گر بکھر جاؤں

چاندنی ساتھ ہی رکھوں گی اب

یعنی تجھ کو لیے میں گھر جاؤں

گر ہو منظور اک نِگہ کے عوض

آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں

اب کے بگڑا ہوا ہوں ناصح پر

اب کے اِمکاں نہیں سُدھر جاؤں


غدیر زہرا

No comments:

Post a Comment