عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
قلب میں اُتری حِرا کی روشنی
نُورِ وحدت ہے خُدا کی روشنی
کر کے روشن آپؐ نے شمعِ حرم
ساری دُنیا کو عطا کی روشنی
کر دئیے پیدا فصیل شب میں در
مرحبا صلے علیٰﷺ کی روشنی
جس سے روشن ہو جبینِ کائنات
ہے محمدﷺ مصطفیٰؐ کی روشنی
قُربتیں آواز کی حد تک رہیں
درمیاں تھی انتہا کی روشنی
عینی زا سید
No comments:
Post a Comment