عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے
اسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے
درودؐ ان پہ بھیجو سلام ان پہ بھیجو
یہی مومنوں سے خدا چاہتا ہے
خدا کی رضا مصطفیٰؐ چاہتے ہیں
خدا مصطفیٰؐ کی رضا چاہتا ہے
فقیروں کے ملجا، یہ منگتا تمہارا
مدینے میں تھوڑی سی جا چاہتا ہے
بنا لیں مجھے اپنا مہمان آقاﷺ
یہ ہر ایک شاہ و گدا چاہتا ہے
کرے قُرب حاصل حبیبِ خداؐ کا
جو انسان قُرب خدا چاہتا ہے
ثناء خواں،۔ بنایا ثناء گو بنایا
سعید ان سے تُو اور کیا چاہتا ہے
سعید ہاشمی
No comments:
Post a Comment