عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آپﷺ کا حُسنِ عطا، حُسنِ ادا اچھا لگا
آپؐ کی سرکار سے جو کچھ مِلا اچھا لگا
آپﷺ کا لایا ہوا سلام ہی، اسلام ہے
آپﷺ کے اسلام کا پیرو سدا اچھا لگا
آپؐ کے اصحاب سے باتیں سُنی ہیں آپؐ کی
آپؐ نے اصحاب سے جو کچھ کہا اچھا لگا
آپؐ نے استاد کے آداب سکھلائے ہمیں
درس گاہِ صُفہ میں درس آپؐ کا اچھا لگا
آپؐ گزرے ہیں جہاں سے نقشِ رحمت زیر پا
ہر قدم پر گُل کدہ کِھلتا گیا اچھا لگا
بالِلّسان اقرارِ حق، بالقلب ہے تصدیق حق
ہاں! یہ آمنّا صَدقنَا برملا اچھا لگا
مرتفین مکہ بھی آخر مسلماں ہو گئے
یہ نظارۂ حق پسند و حق ادا اچھا لگا
مجھ سے کہتے ہیں حبیب اللہ حاوی شوق سے
آستانِ مصطفیٰﷺ بے انتہا اچھا لگا
میں بھی حاوی سے ہوں رزمی مستفیض و مستفید
نعت اُنہیں کہتے ہوئے میں نے سُنا اچھا لگا
بشیر رزمی
No comments:
Post a Comment