بلا سے ذات یا شجرے میں لکھ دیا جائے
تمہارا غم مِرے حصے میں لکھ دیا جائے
میں پتھروں میں ستارے تلاش کرتی تھی
سو اشک آنکھ کے ورثے میں لکھ دیا جائے
زمین کس کی کفالت میں ہےفلک کس کی؟
وبا کے دن ہیں، مقید رہو گھروندوں میں
یہ جملہ شہر سرائے میں لکھ دیا جائے
قبولیت کا بس اک پل اے میرے رب ِکریم
کسی دعا، کسی سجدے میں لکھ دیا جائے
کہ ہم تو ایسے پرندے ہیں جن کی قسمت کا
اڑا کے رزق بھی پنجرے میں لکھ دیاجائے
سو اب بہار جو پلٹے تو اس کو ایمان جی
بجھے گھروں کے جھروکے میں لکھ دیا جائے
ایمان قیصرانی
No comments:
Post a Comment