Wednesday, 14 October 2020

میں بوڑھی ہو گئی ہوں

 ‏آہ

میں بوڑھی ہو گئی ہوں

مجھے زمانے کا چلن سمجھ نہیں آ رہا

لوگ آدم خور ہو گئے ہیں

کہتے ہیں، یہی زمانے کی خوراک ہے

یہی فیشن ہے

میرے حلق سے آدم کا ماس نہیں اتر رہا

میں زمانے سے پیچھے رہ گئی ہوں

آہ

میں بوڑھی ہو گئی ہوں


نورالہدیٰ شاہ

No comments:

Post a Comment