Friday, 15 January 2021

وہ جو دوسروں کی دنیا کے خدا ہوتے ہیں

 وہ جو دوسروں کی دنیا کے

خدا ہوتے ہیں

ایک بدن کو

نہ جانے کتنی قبروں میں

بانٹ دیتے ہیں

اور جب کبھی وہ

ان قبروں کے عذاب سے

جاگتے ہیں

زندگی کی

آزاد سانسوں میں

زندہ خوابوں کو ہُمکتا دیکھ کر

اپنے اندر دھڑکنا

چھوڑ دیتے ہیں

اور پھر آہستہ سے

انہی قبروں کی تہہ میں

آ کر بیٹھ جاتے ہیں


شبنم عشائی

No comments:

Post a Comment