Wednesday, 16 June 2021

محبت تو دعا ہے محبت بھیک میں ہرگز نہیں ملتی

 محبت تو دعا ہے

محبت بھیک میں ہرگز نہیں ملتی

محبت دان بھی کوئی نہیں کرتا

کہ یہ خیرات ہوتی ہے

محبت تو محبت ہے

یہ خوشبو کی طرح کا کوئی ساتھ ہوتا ہے

کوئی احساس ہوتا ہے

کسی کے ہاتھ میں جیسے کسی کا ہاتھ ہوتا ہے

محبت تو فقط سانسوں میں بستی ہے

کہیں دل کے نہاں خانوں میں پلتی ہے

محبت کا جو رستہ ہے بہت دشوار ہوتا ہے

بہت پُر خار ہوتا

محبت پیاس ہے شاید

کبھی بھی جو نہیں بجھتی

محبت بھیک میں ہرگز نہیں ملتی


دعا علی

No comments:

Post a Comment