دام
آزاد پانیوں سے آئے
ایک بحری جہاز کے
ملاح نے اسے بتلایا؛
ایک مصری نجومی
حالِ مستقبل بتانے کا
$450
لے گا
مضحکہ خیز
لیکن بے خبر نجومی کو کیا پتا
جس دیار سے وہ آئی ہے
اس کے باپ نے بچپن میں اسے وہاں
$450
ہی میں تو بیچا تھا
سروش لطیف
اردو ترجمہ: نودان ناصر
No comments:
Post a Comment