رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
نگاہِ شوق کیوں مائل نہیں ہے
کوئی دیوار اب حائل نہیں ہے
سحر دم ہی گھروں سے چل پڑے سب
کوئی جادہ، کوئی منزل نہیں ہے
سبھی کی نظریں ہیں کشتی کے رخ پر
مگر اس بحر کا ساحل نہیں ہے
کریں کس سے توقع منصفی کی
کوئی ایسا ہے جو قاتل نہیں ہے
حامدی کاشمیری
No comments:
Post a Comment