Monday, 1 November 2021

کوئی نامہ نہیں پیام نہیں

کوئی نامہ نہیں پیام نہیں

یہ محبت کا احترام نہیں

گردشوں کی نوازشیں توبہ

بادہ نوشی بھی اب حرام نہیں

زندگی کو قریب سے دیکھا

موت ہی آخری مقام نہیں

اک پریشاں ہے دوسرا شاداں

رسم جینے کی بھی تو عام نہیں

جشن ہوتے ہیں سب دکھاوے کے

سرفروشوں کا احترام نہیں

کام جتنے ہیں سب ادھورے ہیں

اور ارادہ بھی کوئی خام نہیں

جن کو پاس ادب نہیں راجے

بزم عالم میں ان کا کام نہیں


راجے بریلوی

ڈاکٹر مایا کھنہ 

No comments:

Post a Comment