Sunday, 20 February 2022

کر لیا سب سے خود بڑا خود کو

 کر لیا سب سے خود بڑا خود کو

آپ نے کیا سمجھ لیا خود کو

تہمتیں بعد میں دھریں مجھ پر

کیجیۓ پہلے آئینہ خود کو

اور کوئی کہے تو میں مانوں

خود ہی کہتے ہو پارسا خود کو

جو بھی چاہو گے وہ ہو جائے گا

تم سمجھتے ہو کیا خدا خود کو


ندا اعظمی

No comments:

Post a Comment