Sunday, 20 February 2022

سارے غرور توڑ کے گھٹنوں پہ آئے تھے

 سارے غرور توڑ کے گھٹنوں پہ آئے تھے

اور اس کے باوجود بھی دھوکے ہی کھائے تھے

رِستے ہیں خون آج بھی ان سب سے مستقل

جو زخم تو نے دل پہ ہمارے لگائے تھے

تو ساتھ کیسے تھی، یہ پتا ہی نہیں چلا

ہمراہ اپنے، تنہا شبی کے ہی سائے تھے

ہم نے وفا کی بھیک تو مانگی نہیں کبھی

پھر آپ کس کے واسطے خیرات لائے تھے

گھبرا کے غیر لوگوں کا شانہ پکڑ لیا

اپنوں کی بے وفائی سے ہم تنگ آئے تھے

دانش کمال ندرت شعری کدھر گئی؟

مضمون اتنا عام سا کیوں آپ لائے تھے


دانش اثری

No comments:

Post a Comment