Monday, 21 February 2022

اب جو بھیگے جناب بارش میں

 اب جو بھیگے جناب بارش میں

ہو گی نیت خراب بارش میں

میں جو بہکا تو شور کیسا ہے

ہے اُمڈتا چناب بارش میں

پھر سے آ جاؤ ملنے جانِ جاں

نہیں رکھتے حساب بارش میں

آج توبہ کو توڑ کر واعظ

پئیں مل کے شراب بارش میں

مولا! آخر بنایا ہی کیوں تھا

ہجر کا یہ عذاب بارش میں

اپنے گیسو جو اس نے بکھرائے

کُھل کے برسے سحاب بارش میں

اس کی تکمیل شرطِ اوّل ہے

آپ دیکھو جو خواب بارش میں

ہے دوش برسات کا فقط ساجد

ہوا خانہ خراب بارش میں


ساجد آہیر

No comments:

Post a Comment