Wednesday, 14 October 2020

آج میں نے اپنے گھر کا نمبر مٹا دیا

 آج میں نے اپنے گھر کا نمبر مٹا دیا

اور گلی کی پیشانی پر ثبت گلی کا نام مٹا دیا

اور پھر سڑک کی سمت کا نشان پونچھ دیا

پھر بھی اگر تم مجھے تلاش کرنا چاہو

تو ہر ملک کے، ہر شہر کی، ہر گلی کا

دروازہ کھٹکھٹاؤ

جہاں بھی آزاد روح کی جھلک پاؤ

سمجھنا

وہیں میرا گھر ہے


امرتا پریتم

No comments:

Post a Comment