وہ جس نے خود کو ہارا ہے محبت میں
💗وہی انسان جیتا ہے محبت میں💗
گھڑی بھر کی خوشی پھر زندگی بھر دکھ
💗سوا اس کے ہوا کیا ہے محبت میں
تِرے ہونے سے ہی میں خوبصورت ہوں
💗سنا ہے حسن کھلتا ہے محبت میں
شکستہ دل شب غم درد رسوائی
💗ارے اتنا تو چلتا ہے محبت میں
یہ دل جس شخص کو مرہم سمجھتا ہے
💗اسی سے زخم ملتا ہے محبت میں
جنونی بے تحاشہ، بے پنہ خالص
💗ہمارا یہ تقاضا ہے محبت میں
مجھے اپنی کمی محسوس ہوتی ہے
یہ دل جب سے لگایا ہے محبت میں
مِرے دل میں فقط اس کو اجازت ہے
💗جسے مرنا گوارہ ہے محبت میں
وہ نفرت میں کسی کا بھی نہیں رہتا
💗جو ہو سکتا ہمارا ہے محبت میں
حقیقت چاہے کچھ بھی ہو محبت کی
سبھی نے دیکھا سپنا ہے محبت میں
سپنا مولچندانی
No comments:
Post a Comment