Sunday, 14 December 2025

بہت خوش تھا ہر اک انساں چراغِ گمرہی لے کر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بہت خوش تھا ہر اک انساں چراغِ گمرہی لے کر

تو ایسے میں رسولﷺ آئے جلو میں روشنی لے کر

خدا خود نعت کہتا ہے نبیﷺ کی دیکھیے قرآں

تو پھر ہم کیوں نہیں پہنچیں یہاں نعتِ نبیؐ لے کر

ابھی جنت نہیں قسمت میں لیکن یہ بھی کیا کم ہے

بہت سرشار رہتا ہوں مدینے کی گلی لے کر

بحکمِ ایزدی عرشِ بریں سے جبرائیلؑ اکثر

رسولِ پاکؐ کی خدمت میں آتے تھے وحی لے کر

محمدؐ کے قدم سے اس کا گھر روشن رہا برسوں

چراغِ آمنہؑﷺ دائی حلیمہ جب گئی لے کر

جہاں ہر شخص ہے اک دوسرے کے قتل کا خواہاں

چلو کوثر وہاں پیغامِ صلح و آشتی لے کر


معین الدین کوثر

No comments:

Post a Comment