Tuesday, 2 June 2026

اچھا اور برا تو اک پیمانہ ہوتا ہے

 اچھا اور برا تو اک پیمانہ ہوتا ہے

لیکن سرخی میں سارا میخانہ ہوتا ہے

آنسو پینا بھی کارِ مستانہ ہوتا ہے

پینے سے پہلے تھوڑا چھلکانا ہوتا ہے

ہم کو دیوانہ ہونا ہے سو ہم ہوتے ہیں

تُو تو میرے یار بس ایک بہانہ ہوتا ہے

دن بھر دفتر دفتر اپنا پیچھا کرتے ہیں

شام ڈھلے خود کو گھر پہنچانا ہوتا ہے

آج برے تو کل کو اچھے وقت بھی آئیں گے

آئے دن خود کو یہ بھی  سمجھانا ہوتا ہے


رسول ساقی

No comments:

Post a Comment