Saturday, 2 May 2026

کمتر نہیں مقام مرا آفتاب سے

 کم تر نہیں مقام مِرا آفتاب سے

"آتی ہے یہ صدا لحدِ بُو ترابؑ سے"

ہر گھونٹ میں ہو جلوۂ ساقی کا جبکہ عکس

توبہ کریں گے رِند نہ ایسی شراب سے

وہ ظرفِ زُہد کیا ہوا نازاں تھے جس پہ آپ

پوچھے کوئی یہ زاہدِ عزت مآب سے

شاید انہیں تلاش کسی دیدہ ور کی ہے

جلوے تمہارے جھانک رہے ہیں نقاب سے

بہزاد کس نے ساتھ دیا ہے تمام عمر

شکوہ عبث ہے آپ کو عہدِ شباب سے


بہزاد فاطمی

بہزاد عظیم آبادی

سید سلطان احمد

No comments:

Post a Comment