Thursday, 14 May 2026

کسی نامہرباں کو مہرباں ہم کہہ نہیں سکتے

 کسی نامہرباں کو مہرباں ہم کہہ نہیں سکتے

قفس سونے کا بھی ہو آشیاں ہم کہہ نہیں سکتے

کوئی کہہ دے زباں رکھنے کا منہ میں فائدہ کیا ہے

کسی کے سامنے جب داستاں ہم کہہ نہیں سکتے

نہ جانے کیا اثر ہوتا ہے ہم پر ان کی محفل میں

یہاں کہتے ہیں ہم وہاں جو کچھ وہاں ہم کہہ نہیں سکتے

محبت اصل میں ناکامیوں کی ایک دنیا ہے

وہاں ہوتے ہیں کیسے امتحاں ہم کہہ نہیں سکتے

زیادہ اس سے توہین ادب کیا ہو گی اے نیرنگ

بزرگوں کی زباں کو بھی زباں ہم کہہ نہیں سکتے


نند لال نیرنگ سرحدی

مندھرا، ڈیرہ اسماعیل خان، ریواڑی گوڑگاؤں

کریڈٹ یوٹیوب وڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=QBf1QosB3D8

غزل کا مطلع وڈیو میں نہیں تھا لیکن ایک اور لنک سے مل گیا۔

No comments:

Post a Comment