Monday, 17 August 2026

یوں تو کہنے کے لیے غم ہیں بہت

 سورج کے آس پاس


آشنائے رازِ دل کم ہیں بہت

ایک ہی ہم ہیں تو پھر ہم ہیں بہت

اشک، مژگاں، رات اور تاروں کا حُسن

جگمگاتے دیدۂ نم ہیں بہت

چند سیّاروں پہ کیا موقوف ہے

منتظر اس دل کے عالم ہیں بہت

ہو غمِ عشق، اور غم کوئی نہ ہو

یوں تو کہنے کے لیے غم ہیں بہت

ترکِ مے نوشی کریں تو کیا کریں

زاہدوں کو چاہتے ہیں ہم ہیں بہت


نیاز حیدر

No comments:

Post a Comment