Saturday, 25 April 2026

مژدۂ سر بلند لایا ہوں

 کیا مجھ بے نوا کے پاس

ایک دلِ درد مند لایا ہوں

خُمِ طیبہ سے جو بچ رہی تھی

شیشۂ دل میں بند لایا ہوں

ہمرہانِ رمیدہ خُو کے لیے

آنسوؤں کی کمند لایا ہوں

ربِ اعلیٰ کے پُوجنے والو

مژدۂ سربلند لایا ہوں

تیرے احساں کے شکریے کے لیے

دلِ احسان مند لایا ہوں


نواب بہادر یار جنگ

اصل نام؛ محمد بہادر خان

تخلص؛ خلق

 کلام کے مطلع میں خطابت کی غلطی لگتی ہے، دو عدد آن لائن کتب میں ایسا ہی لکھا نظر آیا ہے لیکن پھر بھی مجھے اس میں کچھ درست نہیں لگتا ہے، کوئی اہلِ علم دوست اس کی تصحیح کر دے تو بہتر ہو گا۔

No comments:

Post a Comment