زمانے میں کب ہیں محبت کی باتیں
لبوں پر نہیں ہیں یہ چاہت کی باتیں
تمہیں کچھ ضرورت نہیں بولنے کی
سنو کربلا کی مودت کی باتیں
کتابوں میں ایسی حقیقت کہاں ہے
جہاں میں ہیں رائج کدورت کی باتیں
وہ نازک بدن ہے خیالوں کی دلہن
کہاں تک سنے گی اذیت کی باتیں
محبت جو آلؑ محمدﷺ سے ہے تو
ہیں لازم زباں پہ صداقت کی باتیں
اگر تم ہو عابد حقیقت میں عابد
کرو ہر جگہ پر عبادت کی باتیں
عابد علیم سہو
No comments:
Post a Comment