Monday, 27 April 2026

یہ ہے اک حقیقت اسے مان تو

یہ ہے اک حقیقت اسے مان تُو

مِری رُوح تُو ہے مِری جان تُو

ترستی ہیں آنکھیں تجھے دیکھنے

مِرے گھر میں آ، بن کے مہمان تُو

تجھے چھوڑ سکتا نہیں میں صنم

مِرا دین تُو،۔ میرا ایمان تُو

تِرے دم سے ہی مجھ کو عزت ملی

مِری شان ہے تُو، مِری آن تُو

تُو میری نظر میں ہے جنّت کی حُور

کہوں کیسے ہے ایک انسان تُو؟


شبنم بھٹکلی

حنیف شاہ

No comments:

Post a Comment