Friday, 24 April 2026

شاعر نہیں بھولتے ماں کا چہرہ اور پہلی محبت

 شاعر نہیں بھولتے

ماں کا چہرہ اور پہلی محبت

ایک شام اور دو کرسیاں

پریشانی میں دیا گیا دلاسہ اور گال سے چپکا بوسہ

ایک سفر اور کوئی بمسفر

سیاہ رنگ اور فیض

نیلی عینک اور تمہیں کیوں ہم نے دیا دل

کون بھولے

انارکلی سے جیل روڈ تک کا فاصلہ 

ملاقات سے پہلے کا انتظار اور بارش میں الوداع کا منظر

کوئی توڑ جائے تو نئے خواب نہیں بنتے 

بلکہ انہی کے ٹکڑے جوڑنے میں عمریں کاٹ دیتے ہیں 

شاعری چھوڑ دیتے ہیں


عبداللہ حیدر بٹ

No comments:

Post a Comment