رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آنکھیں
خود بخود شرم سے
جھکنے لگیں
ہونٹ بات بے بات ہنسنے لگے
دراز زلفیں
شرارت پہ آمادہ ہونے لگیں
میری سانسوں میں بیلے
کی خوشبو مہکنے لگی
تیز دھڑکن کی آواز
کانوں میں آنے لگی
اور مجھے یہ پتہ چل گیا
تیری آمد کے لمحے قریب آ گئے ہیں
صدف معصوم
No comments:
Post a Comment