Saturday, 25 April 2026

کبھی جو شہر وفا میں جنوں کی بات چلے

 کبھی جو شہرِ وفا میں جنوں کی بات چلے

ہمارے درد کا قصہ تمام رات چلے

نشاطِ جاں بھی نہیں شعلۂ نوا بھی نہیں

اٹھاؤ ساز کہ رقصِ غمِ حیات چلے

بہ صدا وقار پئیں زندگی کے پیمانے

بہ صد سرور غمِ زندگی کی بات چلے

ہمارے جام میں ہوتی ہے خونِ دل کی کشید

ہمارے نام سے اب مے کدہ کی رات چلے

ہے فصلِ گُل کا تقاضا کہ میرے ہو کے رہو

جنوں کو ضد کہ اسی دلربا کی بات چلے

حدیثِ لالہ رُخاں سن چکے سروش بہت

شکستِ دار و رسن کی بھی کوئی بات چلے


متین سروش

مرزا متین بیگ

No comments:

Post a Comment