فلمی گیت
اپنے جیون کی اُلجھن کو کیسے میں سُلجھاؤں
اپنوں نے جو درد دئیے ہیں کیسے میں بتلاؤں
پیار کے وعدے ہو گئے جھُوٹے، وفا کے بندھن ٹُوٹے
بن کے جیون ساتھی کوئی، چین میرا کیوں لُوٹے
ایسے جیون ساتھی سے میں کیسے ساتھ نِبھاؤں
اپنے جیون کی الجھن کو ۔۔۔
کیسے کیسے بھید چھُپائیں، ہاتھوں کی ریکھائیں
کوئی نہ جانے اس جیون کو، یہ کس اور لے جائیں
پڑھ نہ پاؤں لیکھ وِدھی کا، پل پل میں گھبراؤں
اپنے جیون کی الجھن کو ۔۔۔
نغمہ نگار: ایم جی حشمت
گلوکار : کشور کمار، لتا منگیشکر
موسیقار : کلیان جی آنند جی
No comments:
Post a Comment