Thursday, 8 October 2026

وہ حرف حرف مکمل کتاب کر دے گا

 وہ حرف حرف مکمل کتاب کر دے گا

ورق ورق کو محبت کا باب کر دے گا

اُجالے کے لیے اس کو صدا لگاؤ اب

یہ کام چٹکیوں میں آفتاب کر دے گا

وہ جب بھی دیکھے گا مستی بھری نظر سے مجھے

مرے وجود کو یکسر شراب کر دے گا

مجھے یقین ہے اعجاز لمس سے اک دن

وہ خار کو بھی شگفتہ گلاب کر دے گا

ہزار چپ سہی پر اس کا بولتا چہرہ

خموش رہ کے ہمیں لا جواب کر دے گا

وہ جیسا چاہے گا ویسا کرے گا اے حسرت

کسی کو ٹھیک کسی کو خراب کر دے گا​


اجیت سنگھ حسرت

No comments:

Post a Comment