Wednesday, 14 October 2026

مرا دل کتنا سادہ ہے

 تِری باتوں میں آتا ہے مِرا دل کتنا سادہ ہے

غموں میں مسکراتا ہے مرا دل کتنا سادہ ہے

جفا کاروں کی دنیا میں وفا کی آس ہے اس کو

عجب سپنے سجاتا ہے مرا دل کتنا سادہ ہے

اسے کچھ بھی نہیں دکھتا سوائے تیرے دنیا میں

تمہی پر جاں لٹاتا ہے مرا دل کتنا سادہ ہے

مِرے دکھ درد کو اچھی طرح سے جانتا ہے جو

اسی سے غم چھپاتا ہے مرا دل کتنا سادہ ہے

مجھے معلوم ہے تسکیں نہیں آئے گا اب کے وہ

مگر اس کو بلاتا ہے مرا دل کتنا سادہ ہے


سیده فلزا تسکین

No comments:

Post a Comment