Sunday, 20 September 2026

تم سفینۂ وفا ہم بادباں بن جائیں گے

 تم سفینۂ وفا ہم بادباں بن جائیں گے

تم گُلوں کی آبرو ہم آشیاں بن جائیں گے

آستانِ رب کے سجدے تم کرو گے رات دن

دیکھنا اس در کے ہم ہی آستاں بن جائیں گے

شوق سے سنتے ہو بیٹھے داستاں تم دوستو

آنے والے کل میں ہم خود داستاں بن جائیں گے

تم قمر ہو آسماں پر آنجمن تاروں کی ہے

آسماں پر دیکھنا ہم کہکشاں بن جائیں گے

جلتی ہو جن راستوں میں رات دن بن کے چراغ

راستوں پہ ایک دن ہم کارواں بن جائیں گے


سید انور سعید

No comments:

Post a Comment