Thursday, 9 April 2026

ماہ مبین و خوش ادا صل علٰی محمد

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ماہ مبین و خوش ادا صلِ علٰی محمدﷺ

پردۂ کُن کے مہ لقا صلِ علٰیِ محمدﷺ

شاخِ نہالِ آرزو پھُولے پھلے گی چار سُو

دل سے نکلتی ہے صدا صلِ علٰی محمدﷺ

اس کی بلائیں رد ہوئیں اس کے گُناہ دُھل گئے

جس نے یہ صِدقِ دل پڑھا صلِ علٰی محمدﷺ

اتنا جنوں کا جوش ہو تن کا نہ اپنے ہوش ہو

کہتا پھروں میں برملا صلِ علٰی محمدﷺ

جتنے مرض ہیں لادوا ان کے لیے تو پڑھ سدا

صلِ علٰی نبینا،۔ صلِ علٰی محمدﷺ


ارشد القادری

No comments:

Post a Comment