Thursday 21 June 2018

یہ رنج رائگانی ہی بہت ہے

یہ رنجٍ رائیگانی ہی بہت ہے
محبت کی نشانی ہی بہت ہے
تِرے صحرا کی جتنی پیاس بھی ہو
مِری آنکھوں کا پانی ہی بہت ہے
تمہیں برباد کرنے کو تمہارا 
خمارٍ حکمرانی ہی بہت ہے
پرندوں کے مصائب مت سناؤ
مجھے میری کہانی ہی بہت ہے
نئے ماحول میں بھی دل خفا تھا
یہ دنیا تو پرانی ہی بہت ہے
دئیے کیسے بھلائیں گے ہوا کو
ہوا کی مہربانی ہی بہت ہے
مجھے حیرت سے دریا کیوں نہ دیکھے
طبیعت میں روانی ہی بہت ہے

شمشیر حیدر

No comments:

Post a Comment