ہجر و وصال بھی یارا انٹرنیٹ کا اب مرہون ہوا
تب تب سگنل ڈاؤن نکلے جب جب ٹیلی فون ہوا
انگاروں سے ملتی جلتی اس لڑکی کی پوریں تھیں
ایسی حِدت تھی اس لمس کی جسم سُلگ کر جون ہوا
اتنے عرصے کی قُربت کا دونوں کو احساس ہوا
آج پرندہ لوٹ کے آیا،۔ پیڑ بہت ممنون ہوا