سخت مشکل ہوا اب صاحبِ ایماں ہونا
نہیں اس دور میں آسان مسلماں ہونا
ہر قدم پر ہے یہاں راہزنوں کا خطرہ
ہم تو بے بس ہیں خدایا تُو نگہباں ہونا
ختم ہوتا ہی نہیں سلسلۂ رنج و الم
مشکلوں نے مِری سیکھا نہیں آساں ہونا
سخت مشکل ہوا اب صاحبِ ایماں ہونا
نہیں اس دور میں آسان مسلماں ہونا
ہر قدم پر ہے یہاں راہزنوں کا خطرہ
ہم تو بے بس ہیں خدایا تُو نگہباں ہونا
ختم ہوتا ہی نہیں سلسلۂ رنج و الم
مشکلوں نے مِری سیکھا نہیں آساں ہونا
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اللہ رے کونین پہ احسانِ محمدﷺ
اب تک ہے رواں چشمۂ فیضانِ محمدﷺ
تحقیر کا گوشہ نہ کوئی ڈھونڈ منافق
ہر آیتِ قرآں ہے ثنا خوانِ محمدﷺ
اے اہلِ خِرد چاک گریباں کو نہ دیکھو
سرتاجِ سلاطیں ہیں گدایانِ محمدﷺ
لایا نصیب محلوں سے کچے مکان میں
پھر بھی کمی نہ آئی مِری آن بان میں
ہر دھوپ سے بچا کے جو رکھے امان میں
یا رب! پناہ دے دے اسی سائبان میں
چھوڑا نہ پاسدارئ اسلاف کا چلن
ہم تھے زمیں پہ یا کہ اڑے آسمان میں
نفرت کے اندھیروں کو مٹا کیوں نہیں دیتے
لو شمع محبت کی بڑھا کیوں نہیں دیتے
چاہت ہے اگر امن کی اے امن کے خوگر
دیوار تعصب کی گرا کیوں نہیں دیتے
کیوں کرتے ہو خوں عدل کا منصب کی اہانت
منصف ہو تو مجرم کو سزا کیوں نہیں دیتے