Showing posts with label عزیزالدین خاکی. Show all posts
Showing posts with label عزیزالدین خاکی. Show all posts

Tuesday, 2 July 2024

زبان و قلب کی عظمت درود پاک سے ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


زبان و قلب کی عظمت درود پاک سے ہے

ہر ایک غم میں حفاظت درود پاک سے ہے

دُعائیں ہوتی ہیں مقبول اس وسیلے سے

خُدا کی خاص عنایت درود پاک سے ہے

ازل کے دن سے مِرے مصطفیٰؐ کے چرچے ہیں

تمام دہر پہ رحمت درود پاکﷺ سے ہے

Wednesday, 26 July 2023

علی المرتضیٰ شیر خدا ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


علیؑ المرتضیٰؑ شیرِ خدا ہیں

کہ اُن سے خوش حبیبِ کبریا ہیں

اگر کمزور ہوں تو غم نہیں ہے

مُمِد میرے علیؑ مشکل کشا ہیں

یہی ہیں والدِ شبیرؑ و شبرؑ

یہی سرتاجِ بنتِ مصطفیٰؐ ہیں

Tuesday, 25 July 2023

کمال عشق کا روشن دیا ہے لقب جس کا شہید کربلا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


کمالِ عشق کا روشن دیا ہے

لقب جس کا شہیدِ کربلا ہے

شہیدِ کربلا پر جو فدا ہے

وہی دیوانۂ خیرالوراؐ ہے

جوانانِ ارم کا شاہ زادہ

حسینِؑ ابنِ علیؑ المرتضیؑ ہے

Sunday, 23 July 2023

میری زباں پہ ورد الف لام میم ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


میری زباں پہ وردِ الف لام میم ہے

یہ ابتدائے حمدِ خدائے کریم ہے

روزِ ازل سے تا بہ ابد ہے وہ جلوہ گر

لا ریب اس کی ذات قدیم القدیم ہے

وہ جانتا ہے کس کی ضرورت ہے کس قدر

وہ بے طلب بھی دیتا ہے ایسا کریم ہے

Saturday, 22 July 2023

آنکھوں میں نور دل کا اجالا حسین ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


آنکھوں میں نور دل کا اُجالا حسینؑ ہیں

سرکارِ دو جہاںﷺ کا حوالہ حسینؑ ہیں

قربان راہِ حق میں بہتر کو کر دیا

یوں جان دی کہ آج بھی زندہ حسینؑ ہیں

تسکینِ قلب مولیٰ علیؑ ان کی ذات ہے

نورِ نگاہِ فاطمہؑ زہراؑ حسینؑ ہیں

دنیا پہ قرض ہے ابھی احساں حسین کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


دنیا پہ قرض ہے ابھی احساں حسینؑ کا

مقروض ہی رہے گا ہر انساں حسینؑ کا

تاریخ اپنے خوں سے سرِ کربلا لکھی

ہے اک کتابِ عشق، بیاباں حسینؑ کا

سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر دیا

عُشّاق میں ہے نام نمایاں حسینؑ کا