Showing posts with label مبارک مونگیری. Show all posts
Showing posts with label مبارک مونگیری. Show all posts

Sunday, 23 May 2021

دل میں حسرت کا داغ جلتا ہے

 دل میں حسرت کا داغ جلتا ہے

یا حرم میں چراغ جلتا ہے

اب خِرد بھی جنوں کی راہ لگی

دل تو دل ہے دماغ جلتا ہے

یاد آتی ہے آرزوؤں کی

دل کا ایک ایک داغ جلتا ہے

Friday, 21 May 2021

دامن لہو لہو ہے گریباں لہو لہو

 دامن لہو لہو ہے گریباں لہو لہو

ہیں کشتگان فصل بہاراں لہو لہو

شاید گزر چکی ہے اسیروں کی جان پر

زنجیر ہے خموش تو زنداں لہو لہو

گو ہو چکا وجود پتنگوں کا بے نشاں

ہے دامن چراغ شبستاں لہو لہو

Thursday, 20 May 2021

وہ بے حسی کہ ذرا بھی وہ پیش و پس نہ تھا

 وہ بے حسی کہ ذرا بھی وہ پیش و پس نہ تھا

اسیر جیسے نشیمن میں تھا قفس میں نہ تھا

شکست حسن گوارا نہ تھی مجھے، ورنہ

نہیں یہ بات کہ وہ میری دسترس میں نہ تھا

بھرم وفا کا خلوصِ نیاز نے رکھا

وگرنہ فرق کوئی عشق اور ہوس میں نہ تھا

Wednesday, 19 May 2021

ابر آئیں بھی اس پر تو برستے ہیں بہت کم

 ابر آئیں بھی اس پر تو برستے ہیں بہت کم 

گلشن جو اجڑ جائیں وہ بستے ہیں بہت کم 

ہے راہنما ساتھ بھی، نزدیک بھی منزل

دشوار رسائی ہے کہ رستے ہیں بہت کم 

یہ لاف زنی ہیچ ہے گفتار کے غازی

بادل جو گرجتے ہیں برستے ہیں بہت کم 

Tuesday, 18 May 2021

طنز کے تیر و نشتر اس پر کومل اور رسیلے ہونٹ

 طنز کے تیر و نشتر اس پر کومل اور رسیلے ہونٹ 

جن کا مارا مانگ نہ پائے پانی وہ زہریلے ہونٹ 

مجھ کو دلاسے دینے والے پہلے اپنا حال تو دیکھ 

چمپئ عارض، اترا چہرہ، سونی آنکھیں، پیلے ہونٹ 

جان گئے اے شوخ تجھے، اے عہد شکن پہچان گئے 

کہتی ہے کچھ اور ہی چتون لاکھ تراشیں حیلے ہونٹ