Showing posts with label حسرت جے پوری. Show all posts
Showing posts with label حسرت جے پوری. Show all posts

Monday, 22 May 2023

کیا کیا نہ سہے ہم نے ستم آپ کی خاطر

 کیا کیا نہ سہے ہم نے ستم آپ کی خاطر

یہ جان بھی جائے گی صنم آپ کی خاطر

تڑپے ہیں صدا اپنی قسم آپ کی خاطر

نکلے گا کسی روز یہ دم آپ کی خاطر

اک آپ جو مل جائیں تو مل جائے خدائی

منظور ہیں دنیاں کے الم آپ کی خاطر

Monday, 17 October 2022

ہمارا یہ تم کو سلام آخری ہے

ہمارا یہ تم کو سلام آخری ہے  

سنو آج تم سے کلام آخری ہے

اگر ہو سکے تو بھلا دینا ہم کو

یہ ایک چھوٹا سا کام آخری ہے

ابھی آرزؤں کے صحرا ہیں پیاسے 

مگر آنسوؤں کا یہ جام آخری ہے

Friday, 30 September 2022

اے پھولوں کی رانی بہاروں کی ملکہ

 فلمی گیت 


اے پھولوں کی رانی بہاروں کی ملکہ

تیرا مسکرانا غضب ہو گیا

نہ دل ہوش میں ہے نہ ہم ہوش میں ہیں

نظر کا ملانا غضب ہو گیا

تیرے ہونٹ کیا ہیں گلابی کنول ہیں

یہ دو پتیاں پیار کی اک غزل ہیں

Wednesday, 28 September 2022

احسان میرے دل پہ تمہارا ہے دوستو

 فلمی گیت 


احسان میرے دل پہ تمہارا ہے دوستو 

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو


بنتا ہے میرا کام تمہارے ہی کام سے 

ہوتا ہے میرا نام تمہارے ہی نام سے 

تم جیسے مہرباں کا سہارا ہے دوستو

یہ دل تمہارے پیار کا مارا ہے دوستو 

Sunday, 6 February 2022

پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں

 فلمی گیت


آہ، آج لتا نامی کوئل بھی اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے گئی


پنچھی بنوں اُڑتی پھروں مست گگن میں

آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں


او، میرے جیون میں چمکا سویرا

او، مٹا دل سے وہ غم کا اندھیرا

او، ہرے کھیتوں میں گائے کوئی لہرا

او، یہاں دل پر کسی کا نہ پہرا

Tuesday, 3 November 2020

تیری زلفوں سے جدائی تو نہیں مانگی تھی

 فلمی گیت


تیری زلفوں سے جدائی تو نہیں مانگی تھی

قید مانگی تھی رہائی تو نہیں مانگی تھی

تیری زلفوں سے 


میں نے کیا جرم کیا؟ آپ خفا ہو بیٹھے

پیار مانگا تھا، خدائی تو نہیں مانگی تھی

قید مانگی تھی رہائی تو نہیں مانگی تھی

Sunday, 1 November 2020

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

 فلمی گیت


یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

جھومتی بہار ہے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو جہاں ہو تم

یاد کیا دل نے کہاں ہو تم

جھومتی بہار ہے کہاں ہو تم

پیار سے پکار لو 

Friday, 2 October 2020

رخ سے ذرا نقاب اٹھا دو میرے حضور

 فلمی گیت


اپنے رخ پر نگاہ کرنے دو خوبصورت گناہ کرنے دو

رخ سے پردہ ہٹاؤ جانِ حیا! آج دل کو تباہ کرنے دو


رخ سے ذرا نقاب اٹھا دو میرے حضور

جلوہ پھر ایک بار دکھا دو میرے حضور

رخ سے ذرا نقاب اٹھا دو میرے حضور

جانے کہاں گئے وہ دن

 فلمی گیت


جانے کہاں گئے وہ دن

کہتے تھے تیری راہ میں 

نظروں کو ہم بچھائیں گے

چاہے کہیں بھی تم رہو 

چاہیں گے تم کو عمر بھر

تم کو نہ بھول پائیں گے

Tuesday, 15 September 2020

یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا

فلمی گیت

مہرباں لکھوں، حسینہ لکھوں یا دلربا لکھوں
حیراں ہوں کہ آپ کو اس خط میں کیا لکھوں
******************
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کے تم ناراض نہ ہونا

دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

فلمی گیت

دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں
کہیں ڈھل نہ جائے رات، ٹوٹ نہ جائیں سپنے
دھیرے دھیرے چل چاند گگن میں

تُو جھوم کے چلے تو دل پہ چلے کٹاری
ہو، ہے میٹھی چھری یہ ظالم نظر تمہاری
گُن گُن گونجے راگ آج پوَن میں

Saturday, 12 September 2020

بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے

فلمی گیت

بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے
ہواؤ راگنی گاؤ میرا محبوب آیا ہے
میرا محبوب آیا ہے

او لالی پھول کی مہندی لگا ان گورے ہاتھوں میں
اتر آ اے گھٹا کاجل لگا ان پیاری آنکھوں میں
ستارو! مانگ بھر جاؤ، میرا محبوب آیا ہے

کون ہے جو سپنوں میں آیا کون ہے جو دل میں سمایا

فلمی گیت

کون ہے جو سپنوں میں آیا کون ہے جو دل میں سمایا
لو جھک گیا آسمان بھی، عشق میرا رنگ لایا
کون ہے جو سپنوں میں آیا کون ہے جو دل میں سمایا
لو جھک گیا آسمان بھی، عشق میرا رنگ لایا
او پرِیا! او پرِیا ا ا ا ا ا

Friday, 2 December 2016

تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے

فلمی گیت

تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے
تیرے ظلم و ستم، سر آنکھوں پر
میں نے بدلے میں پیار کے پیار دیا ہے 
تیری خوشیوں اور غم، سر آنکھوں پر

اپسرا کوئی آئے تو دیکھوں نہیں 
کوئی بہکائے ہنس کے تو بہکوں نہیں 

Thursday, 1 December 2016

تیرا جانا دل کے ارمانوں کا لٹ جانا

فلمی گیت

تیرا جانا دل کے ارمانوں کا لٹ جانا
کوئی دیکھے بن کے تقدیروں کا مٹ جانا
تیرا جانا

تیرا غم تیری خوشی میرا غم میری خوشی
تجھ سے ہی تھی زندگی
اس پر ہم نے تھا کہا جیون بھر کا ساتھ ہے

سچ ہے دنیا والو کہ ہم ہیں اناڑی

فلمی گیت

سب کچھ سیکھا ہم نے نہ سیکھی ہوشیاری 
سچ ہے دنیا والو! کہ ہم ہیں اناڑی

دنیا نے کتنا سمجھایا کون ہے اپنا کون پرایا 
پھر بھی دل کی چوٹ چھپا کر ہم نے آپ کا دل بہلایا 
خود ہی مر مٹنے کی یہ ضد ہے ہماری 
سچ ہے دنیا والو! کہ ہم ہیں اناڑی

تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے تم کو ہماری عمر لگ جائے

فلمی گیت

تمہیں اور کیا دوں میں دل کے سوائے
تم کو ہماری عمر لگ جائے

مرادیں ہوں پوری سجے ہر تمنا
محبت کی دنیا کے تم چاند بننا
بہاروں کی منزل پہ ہنسنا ہنسانا
خوشی میں ہماری بھی آواز سننا

آ جا صنم مدھر چاندی میں ہم تم ملیں

فلمی گیت

آ جا صنم مدھر چاندی میں ہم تم ملیں
تو ویرانے میں بھی آ جائے گی بہار
جھومنے لگے گا آسمان، جھومنے لگے گا آسمان
کہتا ہے دل اور مچلتا ہے دل
مورے ساجن لے چل مجھے تاروں کے پار
لگتا نہیں ہے دل یہاں، لگتا نہیں ہے دل یہاں

Sunday, 10 May 2015

جب پیار نہیں تھا تو بھلا کیوں نہیں دیتے

جب پیار نہیں تھا تو بھُلا کیوں نہیں دیتے
خط کس لیے رکھے ہیں، جلا کیوں نہیں دیتے
کس واسطے لِکھا ہے ہتھیلی پہ میرا نام
میں حرفِ غلط ہوں تو مِٹا کیوں نہیں دیتے
لِلّہ شب و روز کی الجھن سے تو نکلوں
تم میرے نہیں ہو تو بتا کیوں نہیں دیتے

احسان ترا ہو گا مجھ پر دل چاہتا ہے وہ کہنے دو

فلمی گیت

احسان تِرا ہو گا مجھ پر
دل چاہتا ہے وہ کہنے دو
مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے
مجھے پلکوں کی چھاؤں میں رہنے دو
احسان تِرا ہو گا مجھ پر