فلمی گیت
جانے کہاں گئے وہ دن
کہتے تھے تیری راہ میں
نظروں کو ہم بچھائیں گے
چاہے کہیں بھی تم رہو
چاہیں گے تم کو عمر بھر
تم کو نہ بھول پائیں گے
میرے قدم جہاں پڑے
سجدے کیے تھے یار نے
مجھ کو رلا رلا دیا
جاتی ہوئی بہار نے
جانے کہاں گئے وہ دن
کہتے تھے تیری راہ میں
نظروں کو ہم بچھائیں گے
اپنی نظر میں آج کل
دن بھی اندھیری رات ہے
سایہ ہی اپنے ساتھ تھا
سایہ ہی اپنے ساتھ ہے
جانے کہاں گئے وہ دن
کہتے تھے تیری راہ میں
نظروں کو ہم بچھائیں گے
حسرت جے پوری
No comments:
Post a Comment