اگر ان کو ہے بھروسہ کہ ہے ساتھ اک زمانہ
تو ہمیں بھی ہے خدا سے رہ و رسمِ غائبانہ
مِری سرگزشت سن کر، جو کہا تو صرف اتنا
وہی کوہ کن کا قصہ وہی قیس کا فسانہ
یہاں دعویٔ زباں کیا، سرِ نالہ و فغاں کیا
ہی نفس کی آمد و شد مجھے آہ کا بہانہ
اگر ان کو ہے بھروسہ کہ ہے ساتھ اک زمانہ
تو ہمیں بھی ہے خدا سے رہ و رسمِ غائبانہ
مِری سرگزشت سن کر، جو کہا تو صرف اتنا
وہی کوہ کن کا قصہ وہی قیس کا فسانہ
یہاں دعویٔ زباں کیا، سرِ نالہ و فغاں کیا
ہی نفس کی آمد و شد مجھے آہ کا بہانہ
دن ہو کہ رات کنج قفس ہو کہ صحن باغ
آلام روزگار سے حاصل نہیں فراغ
رغبت کسے کہ لیجیے عیش و طرب کا نام
فرصت کہاں کہ کیجیے صہبا سے پر ایاغ
ویرانۂ حیات میں آسودہ خاطری
کس کو ملا اس آہوئے رم خوردہ کا سراغ
فرش سے تا عرش سارے زمانے آپﷺ کے
ساری دنیاؤں کے ہیں مخفی خزانے آپ کے
اک طرف صدیقِ اکبر اک طرف روح الامینؑ
ہمسفر کیا کیا بنائے ہیں خدا نے آپ کے
ذرہ ذرہ آپ کی سچی رسالت کا گواہ
ذرے ذرے کی زباں پر ہیں ترانے آپ کے