Showing posts with label رابعہ بگٹی. Show all posts
Showing posts with label رابعہ بگٹی. Show all posts

Wednesday, 2 March 2022

جاؤ تمہیں جانے دیا تمام وعدوں سے آزاد کیا

 جاؤ

تمہیں جانے دیا

تمام وعدوں سے آزاد کیا

جاؤ، تمہیں جانے دیا

اپنے دل کے دامن سے تمہارے پہلو کی گراہ کھول کر

اپنی محبت کو خزاں کے پتوں کی طرح رول کر

Sunday, 16 January 2022

میرے ٹوٹے ہوئے خوابوں کی صدائیں بولتی ہیں

 میرے ٹوٹے ہوئے خوابوں کی صدائیں بولتی ہیں

ابھی تو بے جان کلیاں بوسیدہ مہک رولتی ہیں

ابھی تو امید کی فاختہ بھی بے گھر ہو کر

کسی ویرانے کا رخ کرنے کو پر تولتی ہے

ابھی تو زنگ آلود ہے میرے باطن کا جہاں

اب گفتار میں بھی وہ پہلے سی لذت ہے کہاں

Sunday, 9 January 2022

آج آسودہ سی شام میں میں نے

 آج آسودہ سی شام میں میں نے

ماضی کے جھروکے سے جھانک کر دیکھا

چند خواب پرانے، چند ٹوٹے کھلونے

گونجتی کلکاریاں میں اشکوں کی میگھا

کچھ گڈ مڈ سی، کچھ مٹی ہوئی

عمر کی ہتھیلی پہ قسمت کی ریکھا

Thursday, 6 January 2022

دیس ودیس کی خلقت میں تو اپنا سا لگا ہے سجن جوگی

 دیس ودیس کی خلقت میں تو اپنا سا لگا ہے سجن جوگی

اس گُنجانے سے ویرانے میں بجھ سا گیا ہے من جوگی

اندر بھی کالا باہر بھی کالا، ہے سیاہ یہاں ہر پیرہن جوگی

یار، رفیق بتھیرے ہیں پھر کیوں ہے اتنی گھٹن جوگی

کُوچا کُوچا گریہ کر، ہر پور تیرا آہ و زاری ہو

زرا دیکھ اس کہرِ الفت میں کتنی ہے رب کی لگن جوگی

Wednesday, 5 January 2022

مجھ سے تاخیر ہو گئی بات کو سمجھنے میں

 مجھ سے تاخیر ہو گئی زرا سی

بات کو سمجھنے میں

وقت کی نزاکت کو

حیات کی ضرورت کو

جا بجا جو ٹوکا ہے

میری معصوم قدروں کو

Tuesday, 4 January 2022

میں عشق پر لکھنے والا شاعر ہوں

 میں عشق پر لکھنے والا شاعر ہوں

مجھے انقلاب کی شاعری کہاں آتی ہے

پر یہ تاریکی اب میرا دل جلاتی ہے

یہاں وحشت کسی معصوم کی عصمت گراتی ہے

یہاں مذہب ہولی کلمے کی کھلاتی ہے

اس عرض پاک کے ہر کوچے سے لہو کی بو آتی ہے