میں فلسطین ہوں، میں فلسطین ہوں
یہ میری قوم کے حکمراں بھی سنیں
میری اجڑی ہوئی داستاں بھی سنیں
جو مجھے ملک تک مانتے ہی نہیں
ساری دنیا کے وہ رہنما بھی سنیں
صرف لاشیں ہی لاشیں میری گود میں
میں فلسطین ہوں، میں فلسطین ہوں
یہ میری قوم کے حکمراں بھی سنیں
میری اجڑی ہوئی داستاں بھی سنیں
جو مجھے ملک تک مانتے ہی نہیں
ساری دنیا کے وہ رہنما بھی سنیں
صرف لاشیں ہی لاشیں میری گود میں
ہاں میں کشمیر ہوں، ہاں میں کشمیر ہوں
نہ بزرگوں کے خوابوں کی تعبیر ہوں
نہ میں جنت سی اب کوئی تصویر ہوں
جس کو مل کر کے صدیوں سے لوٹا گیا
میں وہ اجڑی ہوئی ایک جاگیر ہوں
ہاں میں کشمیر ہوں ہاں میں کشمیر ہوں
"لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری"
سُن لے تُو آج یہ فریاد خدایا میری
تیرے محبوبؐ نے جس سمت کیے تھے سجدے
حکم سے تیرے وہ اصحابِ نبیؐ کے سجدے
سینکڑوں غم لیے سینے میں ہے غمگین کھڑا
اب فقط تیرے سہارے ہے فلسطین کھڑا
کہ ہر ستم کا جواب آئے گا
دیکھنا انقلاب آئے گا
زخم پر زخم کھا کر نکلے ہیں
ہاں مگر مسکرا کر نکلے ہیں
سر جھکانے کا حکم جب آیا
اور بھی سر اٹھا کر نکلے ہیں