Showing posts with label نظر برنی. Show all posts
Showing posts with label نظر برنی. Show all posts

Wednesday, 17 November 2021

آنکھوں کو اشکبار کیا کیا برا کیا

 آنکھوں کو اشکبار کیا کیا برا کیا

یوں غم کو آشکار کیا کیا برا کیا

اک عمر انتظار کیا کیا برا کیا

وعدے کا اعتبار کیا کیا برا کیا

جب وصل یار زیست کا عنواں نہ بن سکا

غم کو گلے کا ہار کیا کیا برا کیا

Friday, 12 November 2021

تم کو نہیں ہے یاد ابھی کل کی بات ہے

 تم کو نہیں ہے یاد ابھی کل کی بات ہے

باہم تھا اتحاد ابھی کل کی بات ہے

منزل تھی ایک جس پہ بہم گامزن رہے

بالکل نہ تھا تضاد ابھی کل کی بات ہے

اک روشنی تھی دل میں بہت پاک و صاف تھے

ایسا نہ تھا عناد ابھی کل کی بات ہے

Thursday, 4 November 2021

نہ ہم نے آنکھ لڑائی نہ خواب میں دیکھا

 نہ ہم نے آنکھ لڑائی نہ خواب میں دیکھا

مگر تمہیں دلِ خانہ خراب میں دیکھا

تڑپ تڑپ کے تِرے آستاں پہ لے آیا

بڑا اثر دلِ پُر اضطراب میں دیکھا

کبھی نگاہِ کرم ہے کبھی عتاب کی لہر

عجیب لطف تِرے پیچ و تاب میں دیکھا

Thursday, 29 July 2021

لیتا ہوں تیرا نام ہر اک نام سے پہلے

 لیتا ہوں تیرا نام ہر اک نام سے پہلے

کچھ ذکر نہیں کرتا ہوں اس کام سے پہلے

منزل کی صعوبت کبھی آزار نہ ہو گی

میں نام تِرا لیتا ہوں ہر گام سے پہلے

ہے عشق کا آغاز ہی انجام کا حاصل

انجام نظر آتا ہے انجام سے پہلے

Saturday, 8 May 2021

اپنے اشکوں کی یہ برسات کسے پیش کروں

 اپنے اشکوں کی یہ برسات کسے پیش کروں

شب فرقت کی یہ سوغات کسے پیش کروں

غمِ دوراں کی شکایت غمِ جاناں کا گِلا

اف یہ پیچیدہ خیالات کسے پیش کروں

کون پوچھے گا مِرے حال فسردہ کا مزاج

غمِ دوراں کی حکایات کسے پیش کروں