لگ گیا عشق کا آزار بڑی مُشکل ہے
ہوں گے رُسوا سرِ بازار بڑی مشکل ہے
بات سچ کہنا کسی دور میں آسان نہیں
اور پھر وہ بھی سرِ دار بڑی مشکل ہے
یہ تو معلوم ہے کرتے ہیں محبت مجھ سے
وہ زباں سے کریں اقرار بڑی مشکل ہے
عُمر درکار ہے لہجے کے سمجھنے کے لیے
آپ کی شوخئ گُفتار بڑی مشکل ہے
راہِ اُلفت کا سفر، اور سفر بھی تنہا
کوئی اپنا نہیں غمخوار بڑی مشکل ہے
برجیس طلعت نظامی
No comments:
Post a Comment