Saturday 27 April 2024

کسی کے ساتھ کوئی شام کر لو

 کسی کے ساتھ کوئی شام کر لو

ہمارے نام کا بھی جام بھر لو

اکیلے جا رہے ہو سُوئے مقتل

دُعا میری کم از کم ساتھ کر لو

نظر لگ ہی گئی آخر کسی کی

کہا تھا کس نے اتنا بن سنور لو

چلو ایسا بھی کرتے ہیں

 چلو ایسا بھی کرتے ہیں

سفر تنہا بھی کرتے ہیں

انہیں ہم سے محبت ہے

ہمیں رسوا بھی کرتے ہیں

ہمیشہ جیتنے والے

کبھی ہارا کرتے ہیں

مرے وجود کا خوشبو طواف کرتی ہے

 مِرے وجود کا خوشبو طواف کرتی ہے

تِری مہک ہے جو مجھ کو غلاف کرتی ہے

صدائے عشق لگانے سے پیشتر سُن لو

کہ یہ بھی سینوں میں گہرے شگاف کرتی ہے

میں چشمِ نم سے اسی واسطے گریزاں ہوں

مِرے غموں کا بھی یہ انکشاف کرتی ہے

وہ شیرینی میں دکنی کی زبان ریختہ جیسی

 دبستان اردو


وہ شیرینی میں دکنی کی زبان ریختہ جیسی

حزیں ایسی کہ جیسے میر کا دیوان کھل جائے

دقیق اتنی کہ گویا مصرعۂ غالب کا اک مضموں

طہارت میں ہے وہ اقبال کی بانگِ درا جیسی

اداسی میں وہ یاسیت زدہ ساحر کی نظموں کا حسیں پرتو

کہ ناصر کاظمی کی یاس میں ڈوبی غزل کی عکس ریزی ہے

Friday 26 April 2024

تم تھے اب نہیں ہو تم نہیں ہو گے

 تم تھے، اب نہیں ہو


مکڑی کے جالوں کے اس پار

دیکھنے والی تمہاری آنکھیں بینائی سے محروم ہوں گی

اور بھیڑیے ہوں گے

بھیڑیے کے ہاتھوں میں تمہارے لیے

کمزور بوسیدہ لکڑی سے بنے کافن ہوں گے

جنگل میں دور تک خون پھیلا ہو گا

یہ دل کا انکشاف ہے یہ عین شین قاف ہے

 یہ دل کا انکشاف ہے یہ عین شین قاف ہے

جو کعبے پر غلاف ہے یہ عین شین قاف ہے

تھی ارنی ضد کسی کی اور ملنے کو گیا کوئی

سو بات صاف صاف ہے یہ عین شین قاف ہے

مِری خرد کی ہو گئی جنون سے مصالحت

ہر اک خطا معاف ہے یہ عین شین قاف ہے

اس لیے بھی وه مجھے دل سے نہیں ملتی ہے

 اس لیے بھی وه مجھے دل سے نہیں ملتی ہے

اس کی مشکل مِری مشکل سے نہیں ملتی ہے

وقت تسلیم بھی کرتا ہے نہیں بھی ہم کو

داد ملتی ہے مگر دل سے نہیں ملتی ہے

تُو ابھی ہجر کی بھٹی میں نہیں ٹھیک پکا

تیری تصویر ابھی سِل سے نہیں ملتی ہے

دل چاک جگر چاک گریباں دریدہ

 دل چاک جگر چاک گریباں دریدہ

یہ لوگ وہ ہیں جن کے ہیں ارمان دریدہ

کیا فائدہ جنگل میں درندوں کی کریں کھوج

انسان ہے اس شہر میں انسان دریدہ

چہرہ تو ہے کچھ اور، دکھاتا ہے وہ کچھ اور

اس دور میں ہر شخص ہے پہچان دریدہ

جلد بازی سے نہیں آرام سے سوچو

 تو پهر تم یہ سمجهتی ہو

کہ میں جهوٹا، فریبی اور دهوکے باز یعنی اس طرح کا اور کیا کچھ ہوں

تمہاری بے قراری نے مجهے مجبور کر ڈالا

کہ میں وہ ساری باتیں تم سے کہہ دوں

جو مجهے مرشد نے کہنے سے بڑے دن ہو گئے تهے، روک رکها تها

وہ کہتے ہیں

Thursday 25 April 2024

کیوں لاؤں ترے شہر کے آثار اٹھا کر

 کیوں لاؤں ترے شہر کے آثار اٹھا کر

دیوار اُٹھاتے نہیں دیوار اٹھا کر

تنکوں کی با نسبت تھے ضروری تو پرندے

کاندھوں پہ لیے پِھرتے ہیں اشجار اٹھا کر

اب بول، بنانی ہے کہاں پر نئی دنیا؟

میں گھر سے نکل آیا ہوں پرکار اٹھا کر

عمر کا نوحہ سنا جاتی ہے روز

 عمر کا نوحہ سنا جاتی ہے روز

دن کے بعد اک رات آ جاتی ہے روز

خواب کی تکمیل ہوتی ہے نہیں

نیند اک پتہ گِرا جاتی ہے روز

اک خوشی مشکل سے ملتی ہے کہیں

اک نظر اُس کو بھی کھا جاتی ہے روز

تم سے ملنے کے پھر آثار نہیں

 دھوکا


تم سے ملنے کے پھر آثار نہیں

دوریاں ڈسنے لگیں وصل کی امیدوں کو

ایک ایک لمحہ گزرتا ہے گراں دل پہ بہت

ایک موہوم توقع ہے ہنوز

تم کسی وقت کسی کام سے گزرو شاید

دیکھتی رہتی ہے چشم امید

ہلاکو اب جو تم بغداد آؤ گے

 ہلاکو، اب جو تم بغداد آؤ گے

تو سیلِ خوں سے دجلہ اپنے ساحل دھو چُکا ہو گا

یہاں اِک اور لشکر آتش و آہن کا لشکر چھاؤنی ڈالے پڑا ہو گا

کئی سو سال سے یہ شہر اپنی بے سکونی میں

کبھی سویا نہ تھا، سو آخر سو چُکا ہو گا

ہلاکو، اب جو تم بغداد آؤ گے

منزل شناس تھے جو مسافر ٹہر رہے

 منزل شناس تھے جو مسافر، ٹہر رہے

جینا تھا جن کو وہ تِرے کوچے میں مر رہے

اب بے خبر رہے کوئی یا باخبر رہے

قسمت میں جن غریبوں کی مرنا تھا، مر رہے

سب جانتے ہیں موت نہیں اختیار میں

اب کیا کریں نہ قابلِ پرواز پَر رہے

سحر کیسا ہے دیکھو اس تاج میں شامل

 سحر کیسا ہے دیکھو اس تاج میں شامل

ہوئی نفاست بادشاہ کے مزاج میں شامل

ہاتھ معصوموں کے خُون سے رنگ کے

اِبلیس لاکھوں ہوئے حجاج میں شامل

ہے اپنے ہی گُناہوں کا صِلہ یہ بھی

کہ برکت نہیں رہی اناج میں شامل

Wednesday 24 April 2024

وہ چاند ابر سے جس وقت بے نقاب ہوا

 وہ چاند ابر سے جس وقت بے نقاب ہُوا

عجب شباب کے عالم میں انقلاب ہوا

جنوں کے حصے میں صحرا نوردیاں آئیں

تمام عمر کہاں عشق باریاب ہوا

چمن میں نغمہ سرا کیوں کوئی نہیں ملتا

ہوا تو کون سے موسم کا ہے عتاب ہوا

اک نظر دیکھیں ترے لب ایک پیمانے کو ہم

 اک نظر دیکھیں تِرے لب، ایک پیمانے کو ہم

"دل میں آتا ہے لگا دیں آگ مے خانے کو ہم"

تشنگی بُجھتی کہاں ہے ساغر و مِینا سے پھر

جب سبو پلکیں تِری ہوں، جام چھلکانے کو ہم

گر پلانی ہے مجھے آنکھوں سے تُو نے ساقیا

کیوں بھلا پھر مُڑ کے دیکھیں، آج پیمانے کو ہم

خیال یار کا روشن جو ہے دیا نہ بجھا

  خیالِ یار کا روشن جو ہے دِیا نہ بُجھا

رہِ حیات میں اس سے ہی ہے ضیا نہ بجھا

جو پیاس ہی ہے مقدر مِرا، تو پھر ساقی

پیالہ رہنے دے یہ تشنگی بڑھا نہ بجھا

شبِ وصال ہے، دم لے ذرا نمودِ سحر

ٹھہر، ابھی سے ستاروں کا سلسلہ نہ بجھا

تو کیا میں دل میں تری یاد بو نہیں پایا

 تو کیا میں دل میں تری یاد بو نہیں پایا

کہ تیرے رنگ کا اک شعر ہو نہیں پایا

بچھڑتے وقت اک الماس لمس نے سونپا

میں چاہتا تھا بہت رونا، رو نہیں پایا

سند تھی کارِ مسیحائی کی صبا کے ہاتھ

مِرا علاج، ہواؤں سے ہو نہیں پایا

ہم لوگ تیری بات ترے بعد مان کر

 ہم لوگ، تیری بات، تِرے بعد مان کر

بس چُپ ہیں، غم کو قدرتی افتاد مان کر

اب دیکھیے کہ ساتھ نبھاتا ہے کتنے مِیل

چل تو پڑا ہے وہ مِری فریاد مان کر

تم سب نے اُتنا رونا ہے، جتنا کہ میں کہوں

مجھ کو اصولِ گریہ کا استاد مان کر

اس عہد رنج اسی ابتلا پہ پھول کھلیں

 اس عہدِ رنج اسی ابتلاء پہ پھول کِھلیں 

لہو میں ڈوبتی ارضِ غزہ پہ پھول کھلیں

چکمتے خواب رہیں ان چمکتی آنکھوں میں 

دلوں میں کونپلیں دستِ حنا پہ پھول کھلیں

مِری طرف سے محبت ملے ہمیشہ تجھے 

تمہاری سمت میں چلتی ہوا پہ پھول کھلیں

Tuesday 23 April 2024

غلامی و بندگی کا حلقہ

 حلقہ (انگشتری، انگوٹھی)


دخترک خنده کنان گفت کہ چیست

رازِ این حلقۂ زر

رازِ این حلقہ کہ انگشتِ مرا

این چنین تنگ گرفتہ ست بہ بر

چھوٹی لڑکی نے ہنستے ہوئے کہا کہ کیا ہے

اس زرّیں حلقے کا راز

نبی پاک نے با آواز بلند تعلیم دی

 گفت پیغمبرﷺ با آواز بلند

‎بر توکل زانوئے اُشتر بہ بند

‎نبی پاکﷺ نے با آواز بلند تعلیم دی

‎اللہ پر توکل رکھو ساتھ ہی اُونٹ کے گھٹنے بھی باندھو

‎رمز الکاسب حبیب اللہ شنو

‎از توکل در سبب کاہل مشو

شہہ مدینہ سے کہنا صبا سلام علیک

 ‎زِمن بری بہ مدینہ صبا سلامُ علیک

‎چُناں کہ می بُری زِ اہلِ وفا سلامُ علیک

شہہ مدینہ سے کہنا صبا سلام علیک

‎جو لے کے جائے پیامِ وفا سلام علیک

‎رساں رساں بہ درِ روضۂ رسولِ کریم

‎بہ صد تَضَرُّع زِ مَن بے نوا سلامُ علیک

تیرا خوبصورت چہرہ چاند کی طرح چمکتا ہے

 بہ خوبی ہمچومہ تابندہ باشی

بہ ملک دلبری پاینده باشی

تیرا خوبصورت چہرہ چاند کی طرح چمکتا ہے 

ملک حسن پہ تیری بادشاہی سلامت رہے

من درویش را کشتی بہ غمزہ

کرم کردى الٰہی زندہ باشی

وا رفتگان تیرے کوچے سے جب گزرتے ہیں

 وا رفتگان ز کویِ تو ہرگاه می ‌روند

جان می‌ دہند ہر قدم و راه می‌ روند

وا رفتگان تیرے کوچے سے جب گزرتے ہیں

ہر قدم پر جان دیتے ہیں اور راستہ چلتے ہیں

ناچار ہر سحر ز درت بی ‌کسانِ عشق

در دیده ہا سرشک و بہ لب آه می ‌روند

Monday 22 April 2024

تمام شہر میں تیرہ شبی کا چرچا تھا

 تمام شہر میں تیرہ شبی کا چرچا تھا

یہ اور بات کہ سورج افق پہ نکلا تھا

عجیب وجہ ملاقات تھی مِری اس سے

کہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا

میں سب سمجھتی رہی اور مسکراتی رہی

مِرا مزاج ازل سے پیمبروں سا تھا

شام کہتی ہے کوئی بات جدا سی لکھوں

 شام کہتی ہے کوئی بات جدا سی لکھوں

دل کا اصرار ہے پھر اس کی اداسی لکھوں

آج زخموں کو محبت کی عطا کے بدلے

تحفہ و تمغۂ احباب شناسی لکھوں

ساتھ ہو تم بھی مِرے ساتھ ہے تنہائی بھی

کون سے دل سے کسے وجہ اداسی لکھوں

نہ ان کو اور نہ ان کی انجمن کو یاد کرتے ہیں

 نہ ان کو اور نہ ان کی انجمن کو یاد کرتے ہیں

یہاں ہم صرف یارانِ کہن کو یاد کرتے ہیں

صبا کے ساتھ بوئے گل بھی آج آئی ہے زنداں تک

چمن والے اسیرانِ چمن کو یاد کرتے ہیں

نہ جانے مصر کی تاریکیوں میں کب بہار آۓ

کئی یعقوب بوئے پیرہن کو یاد کرتے ہیں

دنیا ہے یہ کسی کا نہ اس میں قصور تھا

 دنیا ہے یہ کسی کا نہ اس میں قصور تھا 

دو دوستوں کا مل کے بچھڑنا ضرور تھا 

اس کے کرم پہ شک تجھے زاہد ضرور تھا 

ورنہ تِرا قصور نہ کرنا قصور تھا 

تم دور جب تلک تھے تو نغمہ بھی تھا فغاں 

تم پاس آ گئے تو الم بھی سرور تھا 

فاطمہ تو آبروئے امت مرحوم ہے

 فاطمہ بن عبداللہ کے لیے


فاطمہ! تُو آبروئے اُمتِ مرحوم ہے

ذرہ ذرہ تيری مُشتِ خاک کا معصوم ہے

يہ سعادت، حُور صحرائی! تِری قسمت ميں تھی

غازيانِ دِيں کی سقٗائی تِری قسمت ميں تھی

يہ جہاد اللہ کے رستے ميں بے تيغ و سِپر

ہے جسارت آفريں شوقِ شہادت کس قدر

غریب اپنے سٹیٹس کے ہاتھوں مارا گیا

 زعفرانی کلام


غریب اپنے سٹیٹس کے ہاتھوں مارا گیا

ہوا جو عشق میں رانجھا، وہی کنوارا گیا

ہوا یہ حال بھی شادی کے بعد شوہر کا

بچا جو ماں سے تو بیوی کی مار مارا گیا

پسر کی شادی پہ اماں نے آہ بھر کے کہا

لو آج میرے بڑھاپے کا بھی سہارا گیا

کوئی مولوی ہو کہ پیر ہو کوئی شیخ ہو کہ ہو چودھری

 زعفرانی غزل


کوئی مولوی ہو کہ پیر ہو، کوئی شیخ ہو کہ ہو چودھری

"یہ قتیلِ غمزۂ چرچلی، وہ شہیدِ جلوۂ ڈالری"

نہ اسے خیالِ منسٹری نہ اُسے جنونِ گورنری

تری بارگاہ سے مل گئی جسے کوئی مِل کوئی فیکٹری

یہ خدا کے نام پہ بن گئے جو خدا کے دین کے چودھری

ابھی کل کی بات ہے کر رہے تھے صنم کدے میں ہری ہری

وه ڈهونڈ لے گا بہت جلد جان من کوئی اور

 زعفرانی غزل


وه ڈهونڈ لے گا بہت جلد جانِ من کوئی اور

غلَط کہ پاس نہیں اُس کے آپشن کوئی اور

کوئی تو جا کے بتائے یہ بات کاتِب کو

کہ حُسنِ زن ہے کوئی اور حُسنِ ظن کوئی اور

کزن سے منگنی اسی وقت ٹوٹ جائے گی

مسِز بنا کے وہ لائے گا جب کرن کوئی اور

صورت سے نظر آتے ہیں سوکھا ہوا میوہ

 زعفرانی غزل

دبلاپا


صورت سے نظر آتے ہیں سوکھا ہوا میوہ

اک ٹھیس بھی لگ جائے تو برسوں کی ہے سیوا

آندھی میں کہیں نکلے تو بیوی ہوئی بیوہ

اس پر بھی یہ دبلوں کا ہمیشہ سے ہے شیوہ

غصہ ہے دھرا ناک پر لڑتے ہیں ہوا سے

بندوں سے نہ وہ خوش ہیں نہ راضی ہیں خدا سے

میرے ایمان پہ شک چھوڑ دے ناداں جاناں

 زعفرانی غزل


میرے ایمان پہ شک چھوڑ دے ناداں جاناں

پانچویں شادی نہیں کرتا مسلماں جاناں

کس طرح سیر کراؤں تجھے تاروں سے پرے

آ ٹپکتی ہے سر شام تری ماں جاناں

رشک کیسے نہ رقیبوں کے مقدر پہ کروں

وه پریشان سہی میں ہوں پشیماں جاناں

Sunday 21 April 2024

زندگی تیرے لیے خواب سہی گیت

 زندگی تیرے لیے خواب سہی، گیت

نقرئی گیتوں کی زرکار سجیلی کرنیں

نور برساتی رہیں تیرے شبستانوں میں

زندگی ٹھوکریں کھاتی رہی طوفانوں میں

تو کہاں سوچتی خوابوں کی سجل بانہوں میں

کیوں ڈھلکنے سے بھی معذور رہا کرتے ہیں

ہم اور ہوا گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا

 ہم اور ہوا


گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا

میری بھی تقدیر رہا ہے

تم نے بھی دُنیا دیکھی ہے

پھر بھی جب ہم ملتے ہیں

بچوں جیسی معصومی سے باتیں کرتے ہیں

تم کہتی ہو

اس اک سال میں کتنے سال گزاریں گے ہم

 اس اک سال میں 

کتنے سال گزاریں گے ہم 

ہر اک دن، اک سال مثال 

ہر اک دن کی صبح کا سورج حرف سوال 

ہر اک دن کی جھلسی ہوئی اور بھیگی ہوئی دوپہر زوال 

ہر اک دن کی، ہر اک شام شام جمال 

یہ اقامت ہمیں پیغام سفر دیتی ہے

 یہ اقامت ہمیں پیغام سفر دیتی ہے 

زندگی موت کے آنے کی خبر دیتی ہے 

زال دنیا ہے عجب طرح کی علامۂ دہر 

مرد دیں دار کو بھی دہریہ کر دیتی ہے 

بڑھتی جاتی ہے جو مشق ستم اس ظالم کی 

کچھ محبت مری اصلاح مگر دیتی ہے 

ساحل دريا پہ ميں اک رات تھا محو نظر

 خضر راہ

ساحل دريا پہ ميں اک رات تھا محو نظر 

گوشہ دل ميں چھپائے اک جہان اضطراب 

شب سکوت افزا، ہوا آسودہ، دريا نرم سير 

تھی نظر حيراں کہ يہ دريا ہے يا تصوير آب 

جيسے گہوارے ميں سو جاتا ہے طفل شير خوار 

موج مضطر تھی کہيں گہرائيوں ميں مست خواب 

Saturday 20 April 2024

میرے سورج کچھ تو روشنی بخشو

 ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/٭تروینی/ترائلے

میرے سُورج


چار سُو اندھیرا ہے

کچھ تو روشنی بخشو

تم تو من کے سُورج ہو


لبنیٰ آصف

جس پہ روئے خود آگہی اس کی

 جس پہ روئے خود آگہی اس کی

ہر خوشی ہے نمائشی اس کی

اک نیا ضابطہ جنم دے گی

ہر روایت سے سرکشی اس کی

وقت پر آج بھی نہیں آیا

موڑ دوں گا اسے گھڑی اس کی

گل کا کھلنا ہے زخم کیا کہیے

 گل کا کھلنا ہے زخم کیا کہیے

زخم کھانے کی رسم کیا کہیے

دشت کی نبض دیکھتے رہنا

خون اب تک ہے گرم کیا کہیے

یہ روایت ہے سر بہ سر اب بھی

سر کٹانے کی رسم کیا کہیے

یار الفت عذاب لگتی ہے

 یار الفت عذاب لگتی ہے

اب محبت عذاب لگتی ہے

دوست دشمن نما جو ہوتے ہیں

ان سے رغبت عذاب لگتی ہے

اک شکایت سی جیسے گھر میں گئی

اب شکایت عذاب لگتی ہے

تم لوگ جو ہنستے ہو کس بات پہ ہنستے ہو

 کس بات پہ ہنستے ہو؟


تم لوگ جو ہنستے ہو

کس بات پہ ہنستے ہو؟

مجھ کو بھی تو بتلاؤ

میں بھی تو ذرا ہنس لوں

دیکھو تو مِری صورت

ماتھے پہ تناؤ ہیں

عرصوں کے آنسو تکیے میں بسے

 عرصوں کے آنسو


تکیے میں بسے آنسو

آنکھوں سے جو

پونچھے نہ گئے

ان سارے دنوں

کی تہوں سے جو

بہتے ہی رہے

اگر خود اپنے مراتب سے آشنا ہو جائے

 اگر خود اپنے مراتب سے آشنا ہو جائے

ذرا سی دیر میں انسان کیا سے کیا ہو جائے

نہ جانے کتنے دلوں سے امنڈ پڑے آنسو

خدا کرے یہ مرا ساز بے صدا ہو جائے

کسی کتاب کسی رہنما کی حاجت کیا

ہر ایک نقص اگر شعر میں روا ہو جائے

تیرا فراق عرصۂ محشر لگا مجھے

 تیرا فراق عرصۂ محشر لگا مجھے

جب بھی خیال آیا بڑا ڈر لگا مجھے

جب بھی کیا ارادۂ ترک تعلقات

کیا جانے کیوں وہ شوخ حسیں تر لگا مجھے

پرکھا تو ظلمتوں کے سوا اور کچھ نہ تھا

دیکھا تو ایک نور کا پیکر لگا مجھے

Friday 19 April 2024

غمگساری دوست مایوس نہ ہو

غمگساری


دوست مایوس نہ ہو

سلسلے بنتے بگڑتے ہی رہے ہیں اکثر

تیری پلکوں پہ یہ اشکوں کے ستارے کیسے

تجھ کو غم ہے تری محبوب تجھے مل نہ سکی

اور جو زیست تراشی تھی ترے خوابوں نے

جب پڑی چوٹ حقائق کی تو وہ ٹوٹ گئی

رعنائی وہ گل میں ہے نہ برنائی سحر میں

 رعنائی وہ گل میں ہے نہ برنائی سحر میں

اک بات ہے جو آپ کی دُزدیدہ نظر میں

معلوم یہ ہوتا ہے نہیں منزلِ مقصود

محسوس یہ ہوتا ہے کہ دنیا ہے سفر میں

قیمت میں مہ و مہر سے بڑھ کے ہوں مگر قدر

اِک سنگ ہوں ٹھکرایا ہوا راہگزر میں

بوڑھے شوہر سے محبت کی نشانی مانگے

 زعفرانی کلام


بوڑھے شوہر سے محبت کی نشانی مانگے

کام کرنے کو بھی گھر والی زنانی مانگے

عشق آسان نہیں پوچھ کسی ٹھرکی سے

اتنا مشکل ہے کہ بے کار جوانی مانگے

سر پہ پڑتا ہےمحبت سے وہ تگڑا بیلن

وہ جو بیوی سے کبھی حسن معانی مانگے

نقاد سے ملنا ہے خطرناک کہ ہر دم

 نقاد زعفرانی کلام


نقاد سے ملنا ہے خطرناک کہ ہر دم

وہ حالت تبخیر تخیل میں ملے گا

دن رات وہ اک خاص اکڑفوں کی ادا سے

ذہنیت معکوس کے فرغل میں ملے گا

بس ایک ہی محور پہ وہ ناچے گا ہمیشہ

جب دیکھیے گرداب تقابل میں ملے گا

کبھی وہ اوف لائن ہے کبھی وہ اون لائن ہے

 زعفرانی غزل

اینگلُردو غزل


کبھی وہ اوف لائن ہے کبھی وہ اون لائن ہے 

مگر ای میل بھیجی ہے کہ سب اچھا ہے، فائن ہے 

لگا کر چونا کتھا، پان کے پتے کو دل کر لے 

کہ دل ہو جس طرح کا بھی، محبت ہی کا سائن ہے 

کسی دن پَیک کر کے میں تجھے یہ پوسٹ کردوں گا 

یہ دل میرا، تجھے معلوم ہے، سونے کا کائن ہے 

ملے گی بھاری جو تنخواہ ضلع ناظم کو

 زعفرانی غزل

ضلع ناظم کی تنخواہ 


ملے گی بھاری جو تنخواہ ضلع ناظم کو

لگے گی ڈی سی او کی آہ ضلع ناظم کو 

نہ صرف سیلری ستر ہزار ماہانہ

ضلع کے لوگوں کو دینا پڑے گا جرمانہ 

کرایہ گھر کا بھی کیا کم ہے پورے تیس ہزار

ملے گا صاحبو! ہر ماہ ضلع ناظم کو 

نیٹ ایجاد ہوا ہجر کے ماروں کے لیے

 زعفرانی غزل

آن لائن عاشق


نیٹ ایجاد ہوا ہجر کے ماروں کے لیے 

سرچ انجن ہے بڑی چیز کنواروں کے لیے 

جس کو صدمہ شب تنہائی کے ایام کا ہے 

ایسے عاشق کے لیے نیٹ بہت کام کا ہے 

نیٹ فرہاد کو شیریں سے ملا دیتا ہے 

عشق انسان کو گوگل پہ بٹھا دیتا ہے

میری خاطر ہیر کے چاچے سے ٹکراویں گے کیا

 زعفرانی غزل


"دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا"

میری خاطر، ہیر کے چاچے سے ٹکراویں گے کیا

گنج زخمی ہے مگر ناخن بھی چھوٹے ہیں ابھی

"زخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا"

صاف کیوں آتی نہیں آواز موبی لنک پر

"ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے، کیا؟"

Thursday 18 April 2024

بابا تمہاری جانب دعا کے موتی روانہ کرتے

 بابا


تمہاری جانب دعا کے موتی روانہ کرتے

دکھا یہ سکتے

کہ لاڈلی کی سُنہری آنکھیں بھری ہوئی تھیں

وہ ایک چِٹھی کہ جس میں خُود کو دِلاسہ دیتے

بِلک رہی تھی

وہ بِکھرے صفحات ڈائری کے

کبھی بہار بنے اور سنور گئے ہم لوگ

 کبھی بہار بنے اور سنور گئے ہم لوگ

کبھی غبار کی صورت بکھر گئے ہم لوگ

کبھی حیات کے خورشید ماہتاب ہوئے

کبھی حیات کو تاریک کر گئے ہم لوگ

کبھی ہجوم حوادث سے بے خطر گزرے

کبھی ہواؤں کے جھونکوں سے ڈر گئے ہم لوگ

روح میں درد کا پیوند لگانے والا

 روح میں درد کا پیوند لگانے والا

تیرا ہر خواب ہے پلکوں کو جلانے والا

اک تصور کے سوا رات کے سناٹے میں

کون ہے بند کواڑوں کو ہلانے والا

میری حسرت ہے سلیقے سے کوئی تیر چلے

کیا یہاں کوئی نہیں ٹھیک نشانے والا

محبت ہے مگر دھوکا نہیں ہے

 محبت ہے مگر دھوکا نہیں ہے

یہ اس سیارے کا قصہ نہیں ہے

کہیں دریا کہیں صحرا نہیں ہے

ہر اک رستے میں اک رستہ نہیں ہے

اسے میں کیوں پکارے جا رہا ہوں

وہی تو ہے جو کچھ سنتا نہیں ہے

فلسفے کو عشق کی دھیمی سلگتی آگ پر

 فلسفے کو عشق کی دھیمی سلگتی آگ پر

شعر ہونے کے لیے کتنے زمن کَڑھنا پڑا

احسن تقویم کی فطرت سمجھنے کے لیے

لومڑی کے بعد سانپوں کا چلن پڑھنا پڑا

دخترِ انگور کی دوشیزگی کو الوداع

ہاں وہ مِینا بن گئی پر چار دن سڑنا پڑا

ہر دل میں ایک قبرستان ہوتا ہے

 قتل


ہر دل میں ایک قبرستان ہوتا ہے 

اس قبرستان میں ٹوٹے ہوئے رشتوں 

اور کھوئے ہوئے دوستوں کی قبریں موجود رہتی ہیں 

کچھ مزاروں پر چراغ جلتے رہتے ہیں 

جن میں خون جلتا اور یادیں دھواں دیتی رہتی ہیں 

کچھ قبریں ویران رہتی ہیں 

Wednesday 17 April 2024

برف کا ڈھیر ہوں صحرا ہوں نہ دریا ہوں میں

 برف کا ڈھیر ہوں صحرا ہوں نہ دریا ہوں میں

مت کو مت سوچ کہ آزاد پرندہ ہوں میں

میری رگ رگ میں لہو دوڑ رہا ہے تیرا

غور سے دیکھ مجھے تیرا ہی چہرہ ہوں میں

دُھوپ ٹھہری ہے نہیں آ کے کبھی میرے قریب

وقت کے تار پہ بھیگا ہوا کپڑا ہوں میں

وہ حقیقت تھی کہ سپنا تھا کسی کو دے دیا

 وہ حقیقت تھی کہ سپنا تھا کسی کو دے دیا

جو بھی اپنے پاس اپنا تھا کسی کو دے دیا

جسم اپنے کو پرایا جان کر ہی رکھ لیا

رُوح کیا تھی اِک تماشا تھا کسی کو دے دیا

اِک طرف زوروں پہ تھی فرمائشیں دل دو ہمیں

دوسری جانب یہ کہنا تھا کسی کو دے دیا

غم اتنے اپنے دامن دل سے لپٹ گئے

 غم اتنے اپنے دامن دل سے لِپٹ گئے

تجھ سے بچھڑ کے ہم کئی قسطوں میں بٹ گئے

کیوں یہ دیار میرے لیے تنگ سا لگا

کیا بات ہے کہ دامنِ صحرا سِمٹ گئے

اس سے کہیں بھی نام تمہارا نہیں مِلا

ہم ہر ورق کتابِ وفا کے پلٹ گئے

رگوں سے یاد کا نیلا لہو نچوڑتا ہوں

 رگوں سے یاد کا نیلا لہو نچوڑتا ہوں

میں باغِ ہجر سے ہر شام پھول توڑتا ہوں

یہ اور بات کبھی جاگتے نہیں ہیں ہم

اُسے ہلاتا ہوں، خود کو کبھی جھنجوڑتا ہوں

کوئی بھی چاہے تو آسانی سے چھڑا لے جائے

اب ایک ہاتھ پکڑتا ہوں ایک چھوڑتا ہوں

کسی کانٹے سے رشتہ، کیل سے نسبت تمہاری ہے

 کسی کانٹے سے رشتہ، کیل سے نِسبت تمہاری ہے

بہت ہی سخت سنگِ میل سے نسبت تمہاری ہے

تمہارے ہاتھ کے چُھونے سے سانسیں رکنے لگتی ہیں

صحیح کہنا، کیا عزرائیل سے نسبت تمہاری ہے؟

جو تم نے کُرۂ دل پر یہ کعبہ ہے بنا ڈالا

پتا لگتا ہے اسماعیلؑ سے نسبت تمہاری ہے

Tuesday 16 April 2024

اصلی ہو یا نقلی سائیں ڈگری تو ہے ڈگری سائیں

 زعفرانی کلام


اصلی ہو یا نقلی سائیں

ڈگری تو ہے ڈگری سائیں

مجھ سے پنگا مت لینا تو

ورنہ قسمت بگڑی سائیں

اردو ٹھیک سے بول نہ پاؤں

کیسے بولوں عربی سائیں

چھوٹی سی ایک کہانی ہے

 زعفرانی غزل

چھوٹی سی ایک کہانی


چھوٹی سی ایک کہانی ہے

لیکن وہ بڑی پرانی ہے

ملتان کے پاس اِک بستی تھی

بستی میں خلقت بستی تھی

اس بستی میں جو رہتے تھے

سب اس کو نگری کہتے تھے

ہائے یہ کس گمان میں لکھا جوتے نامہ

 زعفرانی غزل

جوتے نامہ


ہائے یہ کس گمان میں لکھا

وہ بھی اردو زبان میں لکھا

ہم کو کیا ہو گیا زمانے دیکھ

ہم نے جوتوں کی شان میں لکھا

جوتے پیروں کے بھی محافظ ہیں

جوتے چہروں کے بھی محافظ ہیں

کیا بچے سلجھے ہوتے ہیں جب گیند سے الجھے

 زعفرانی غزل


کیا بچے سلجھے ہوتے ہیں

جب گیند سے الجھے ہوتے ہیں

وہ اس لیے مجھ کو بھاتے ہیں

دن بیتے یاد دلاتے ہیں

وہ کتنے حسین بسیرے تھے

جب دور غموں سے ڈیرے تھے

دستور بن رہا ہے دستور بن رہا ہے

 زعفرانی غزل

دستور بن رہا ہے


کھوڑو  اکڑ رہا ہے اور نون رہا ہے

روٹھا ہے سہروردی ممدوٹ تن رہا ہے

اور فضل الحق کہ اپنی دُھن میں مگن رہا ہے

دستور بن رہا ہے، دستور بن رہا ہے


سردار امیر اعظم گیسُو سنوارتا ہے

Monday 15 April 2024

جو عقدہ مشکل ہے وہ آسان سا کیوں ہے

 جو عقدہ مشکل ہے وہ آسان سا کیوں ہے

پھر بھی میرا دل اتنا پریشان سا کیوں ہے

گلیوں کا یہ انبوہ، یہ بازار کی رونق

یہ شہر مگر پھر بھی بیابان سا کیوں ہے

کیوں بدلا ہُوا طرزِ تکلم ہے کسی کا

دیرینہ رفاقت پہ بھی انجان کیوں ہے

تو نے ذروں کو کرنوں کی دستار دی

 قائداعظم کو خراجِ تحسین


تُو نے ذروں کو کرنوں کی دستار دی

سنگریزوں کو لعل و گوہر کر دیا

خاکِ رہ سے شعائیں لپکنے لگیں

گرد کو مہر کا ہمسفر کر دیا

تُو کہ تھا پیکرِ نظم و ضبط و یقین

تُو کہ تھا واقفِ رازِ فردا و دی

میں ایسا تھا کہ ایسا ہو گیا ہوں

 میں ایسا تھا کہ ایسا ہو گیا ہوں

مجھے ہونا تھا کیا، کیا ہو گیا ہوں

تِری دنیا میں جینے کی تمنا

تِری چاہت میں اندھا ہو گیا ہوں

ہے کوئی اور بھی دنیا میں تنہا

کہ میں تنہا اکیلا ہو گیا ہوں

جو مٹی کے کھلونے بیچتا تھا

 جو مٹی کے کھلونے بیچتا تھا

خُدائی کے وہ نقشے بیچتا تھا 

جو اک آواز دھیمی آ رہی تھی

کوئی مجبور، فاقے بیچتا تھا 

کسی کی جان کی قیمت تھی کوڑی

کوئی لاکھوں کے لمحے بیچتا تھا 

دیکھتا کچھ ہوں دھیان میں کچھ ہے

 دیکھتا کچھ ہوں دھیان میں کچھ ہے

ہے یقیں کچھ، گمان میں کچھ ہے

صنم اپنے کو ہم خُدا جو کہیں

کب قصور اس کی شان میں کچھ ہے

کچھ نہ دیکھا کسی مکان میں ہم

کہتے ہیں لا مکان میں کچھ ہے

سقراط پتھر کاٹنے والے کو معلوم نہیں تھا

 سقراط

پتھر کاٹنے والے کو معلوم نہیں تھا

اپنا آپ ہی سب سے بھاری پتھر ہے

جسم کا پتھر کٹ جائے تو رستہ بہتر کٹ جاتا ہے

ڈھیروں پتھر کاٹ کاٹ کے

وہ روز و شب کاٹ رہا تھا

اُس کو یہ معلوم نہیں تھا اس کا بیٹا

Sunday 14 April 2024

چلو اس دیس چلتے ہیں

 خواہشیں


چلو اس دیس چلتے ہیں

جہاں پر رنگ بستے ہوں

جہاں پر پھول کھلتے ہوں

جہاں بارش کی صورت میں

سبھی خوشیاں برستی ہوں

جہاں پر رنج کے پودوں پہ

تم آزادی کے گھوڑے کی سواری تھک گئیں

 تم تھک گئیں

تم آزادی کے گھوڑے کی سواری تھک گئیں

اور آزادی کے گھوڑے نے تمہیں گرا دیا

تم میرے سینے کے جنگل سے اکتا گئیں

اور رات کو گانے والے جھینگروں کی موسیقی سے بھی

تم چاند کی چادر پر

ننگے بدن سونے سے بھی اکتا گئیں

میں نے اس سے یہ کہا آزادی کا مطلب کیا

 برنگِ حبیب جالب

میں نے اُس سے یہ کہا


آزادی کا مطلب کیا

میں نے اُس سے یہ کہا

سب کو روٹی اور گھر دِلا

مفت تعلیم، سستا علاج

اور حق روزگار دلا

یہ لوگ جبر پہ کرتے جو احتجاج نہیں

 یہ لوگ جبر پہ کرتے جو احتجاج نہیں 

سو ان سے اس لیے ملتا مرا مزاج نہیں

جو سچ بتائے وہ پاگل بتایا جاتا ہے 

یہاں پہ حق کو سمجھنے کا اب رواج نہیں

غنیم شہر کو معلوم ہی نہیں کہ مجھے

بجز خدا کے کسی کا بھی احتیاج نہیں

خوف سے آزادی ہی آزادی ہے

 آزادی


خوف سے آزادی ہی آزادی ہے

میں تجھ سے دعویٰ کرتا ہوں میری مادر وطن

عمروں کے بوجھ سے آزادی، سر جھکا کر

آپ کی کمر توڑنا، آپ کی آنکھوں کو اشارے سے اندھا کرنا

مستقبل کی کال؛

نیند کے طوق سے آزادی جس کے ساتھ

اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ کی رحمت کا سایہ

 اللہ اکبر، اللہ اکبر 


اللہ کی رحمت کا سایہ 

توحید کا پرچم لہرایا 

اے مردِ مجاہد جاگ ذرا 

اب وقتِ شہادت ہے آیا 

اللہ اکبر اللہ اکبر 

جب بھی سپاہیوں سے پیمبر کا پوچھیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


جب بھی سپاہیوں سے پیمبر کا پوچھیے

خندق کا ذکر کیجیے خیبر کا پوچھیے

بدر و احد کے قائدِ لشکر کا پوچھیے

یا غزوہ تبوک کے سرور کا پوچھیے

ہم کو حنین و مکہ و موتہ بھی یاد ہیں

ہم امتی بانئ رسم جہاد ہیں

Saturday 13 April 2024

آئینے اور آبگینے توڑ ڈالو

 آئینے اور آبگینے توڑ ڈالو

دل، نظر کے سب نگینے توڑ ڈالو 

خوشگمانی اور مروت جو بھی رکھیں

دل تو دل ہیں تم وہ سینے توڑ ڈالو

 سب فریب و جور والے کھیل کھیلو 

ربط والے سب قرینے توڑ ڈالو 

شیشے شیشے کو پیوست جاں مت کرو

 شیشے شیشے کو پیوست جاں مت کرو

چند تنکوں کو اتنا گراں مت کرو

روشنی جس جگہ جھانکتی بھی نہیں

اس اندھیرے کو تم آسماں مت کرو

ایک کمرے میں رہنا ہے سب کو یہاں

گیلے پتے جلا کر دھواں مت کرو

کہاں کہاں ہے رکھا زاد صبح و شام مرا

 کہاں کہاں ہے رکھا زاد صبح و شام مِرا

یہ کس جہان تونگر میں ہے قیام مرا

ہے کس بہار کی خواہش میں جسم صحرا بدوش

ہے کس صدا کی طلب میں نڈھال نام مرا

ہزار اس کو میں سمجھاؤں، دل سنبھلتا نہیں

کہ سرکشی پہ ہے آمادہ یہ غلام مرا

منافقت نہ دکھائے خوشی خوشی نکلے

 مُنافقت نہ دِکھائے، خُوشی خُوشی نِکلے

جِسے نِکلنا ہے دل سے مِرے، ابھی نکلے

تُو جس کو چاہے اُسے اور سے محبت ہو

اور اُس کی پہلی محبت ہی آخری نکلے

تُو میرے شعر پہ ہنستا ہے، یہ دُعا ہے مِری

کہ تیرے بچوں کی نس نس سے شاعری نکلے

ذکر جس کا سحر و شام سے وابستہ ہے

 ذکر جس کا سحر و شام سے وابستہ ہے

روشنی ذہن کی اس نام سے وابستہ ہے

جیسے ذرہ کبھی سورج کے مقابل آ جائے

یوں مِرا نام تِرے نام سے وابستہ ہے

دن کے صحرا میں بہت دیر سے شام آتی ہے

اس سے ملنے کی دُعا شام سے وابستہ ہے

نظر ثانی دامن میں تو چھید پڑے ہیں

 نظر ثانی 


دامن میں تو چھید پڑے ہیں

کیسے بھر کر لائیں تارے

ایک اک کر کے گر جائیں گے

رستے میں سارے کے سارے

پوری ہو پائے جو ہم سے

ترے جانے کا اتنا غم ہوا ہے

 تِرے جانے کا اتنا غم ہوا ہے

بیاباں اشکِ خون سے نم ہوا ہے

مِری ہر سانس میں خُوشبو ہے اس کی

مِرے اندر وہ ایسے ضم ہوا ہے

محبت حد سے بڑھتی جا رہی ہے

بس آنا جانا تھوڑا کم ہوا ہے

جاتے ہیں وہاں سے گر کہیں ہم

 جاتے ہیں وہاں سے گر کہیں ہم

ہر پھر کے پھر آتے ہیں وہیں ہم

صد حیف کہ کُنجِ بے کسی میں

کوئی نہیں اور ہیں ہمیں ہم

خاموشی کی مہر ہے دہن پر

ہیں حلقۂ غم میں جوں نگیں ہم

خواجہ سرا کا خدا سے شکوہ ہمیں جینے کا حق دے

 خواجہ سرا کا خُدا سے شکوہ 


اے خُدا! خدائی کے منبر سے اتر 

اور آ کے دیکھ، لوگ ہمیں نامکمل نامکمل کہہ کر 

تیرے خالقِ کائنات ہونے پر اُنگلیاں اُٹھاتے ہیں

اے خُدا! راہ چلتے ہوئے اشرف المخلوقات ہم پہ جملے کس کر 

اپنے مکمل ہونے پہ فخر کر رہے ہیں 

اے خُدا! کیا ہم اتنے گئے گزرے ہیں کہ

Friday 12 April 2024

اسیر؛ مجھے تمہاری آرزو ہے

 اسیر 


ترا می ‌خواهم و دانم کہ ہرگز

به کامِ دل در آغوشت نگیرم

تویی آن آسمانِ صاف و روشن

من این کنجِ قفس، مرغی اسیرم

مجھے تمہاری آرزو ہے میں جانتی ہوں کہ جیسا میرا دل چاہتا ہے 

اُس طرح تمہیں آغوش میں نہیں لے پاؤں گی

لیکن میں نے دیکھا کہ قیمت کس نے ادا کی

 جنگ ختم ہو جائے گی

لیڈر گرما گرمی سے ملیں گے

اور رہ جائے گی تو وہ بوڑھی ماں 

جو اپنے شہید بیٹے کی منتظر ہو گی

وہ نوجوان لڑکی جو اپنے محبوب کا انتظار کرے گی

اور وہ بچے جو اپنے بہادر باپ کے منتظر ہوں گے

روشنی چراغ سے زیادہ اہم ہوتی ہے

 تمہارا حسن میری دیوانگی


روشنی چراغ سے زیادہ اہم ہوتی ہے

نظم کتاب سے زیادہ اہم ہوتی ہے

بوسہ ہونٹوں سے زیادہ اہم ہوتا ہے

تمہارے نام میری خطوط

ہم دونوں سے زیادہ اہم ہیں

صرف یہی وہ دستاویز ہے

مجھے خبر ملی ہے کہ اے محبوب آج رات تو آئے گا

 خبرم رسید امشب کہ نگار خواہی آمد

سرِ مَن فدائے راہے کہ سوار خواہی آمد

مجھے خبر ملی ہے کہ اے محبوب! آج رات تُو آئے گا 

میرا سر اس راہ پر قربان، جس راہ پر تو سوار ہو کر آئے گا

غم و قصۂ فراقت، بکُشد چنان کہ دانم

اگرم چو بخت روزے، بہ کنار خواہی آمد

تیرے دست اختیار میں زمانوں کی کوئی قید نہیں

 تیرے دستِ اختیار میں زمانوں کی کوئی قید نہیں

کوئی نہیں ایسا  تیرے لمحوں کا جو حساب رکھے

شب و روز گزرتے ہیں ڈھلتی ہیں عمریں ایسے

جیسے کھلتے ہیں یہ پھول  پھر مُرجھائے چلے جاتے ہیں

اک تیری ذات ہے جو انتظار کے ان لمحوں کا

رکھتی ہے علم کہ کیسے  گزرنا ہے انہیں

وہ زرد موسم میں سبز خواہش کی شاہزادی

 اک سبز خواہش


وہ زرد موسم میں سبز خواہش 

کی شاہزادی 

خزاں رسیدہ چمن میں آئی 

تو سب نے دیکھا 

کہ دُھند رستوں سے چھٹ گئی ہے 

ہوا کے آنگن سے حبس کی بدنما سی 

ہم مر گئے کسی پہ میاں اس یقین میں

 ہم مر گئے کسی پہ میاں اس یقین میں

رہتے ہیں آسمان کئی اس زمین میں

آٹے کی اک قطار میں سب لگ گئے یہاں

مغرب کے  تجربات نے جاں بھر دی ٹِین میں

اقبال! تب سے آپ کے شاہین مر گئے

جب سے یہ گُم ہوئے ہیں کسی مہ جبین میں

تنہائی یوں بھی تو مٹائی جا سکتی ہے

 تنہائی یوں بھی تو مٹائی جا سکتی ہے

سائے سے بھی ٹیک لگائی جا سکتی ہے

کاغذ پر اک دشت بنایا جا سکتا ہے

اور اس میں بھی خاک اڑائی جا سکتی ہے

صحن میں کوٸی پیڑ اگایا جا سکتا ہے

یوں گھر کی توقیر بڑھائی جا سکتی ہے

خبر یہی ہے قرینے سے داستان سے میں

 خبر یہی ہے قرینے سے داستان سے میں

سرک رہا ہوں تماشے کے درمیان سے میں

غضب تو یہ ہے کہ دونوں نے ہجر کاٹ لیا

نہ جاں سے تو ہی گیا نہ ہی اپنی جان سے میں

نظر ملاتے ہوئے حالتِ سرور میں ہوں

کلام کرتے ہوئے مہوشِ گمان سے میں

عشق جھیلا ہے تو چہرہ زرد ہونا چاہئے

 عشق جھیلا ہے تو چہرہ زرد ہونا چاہیے

حُسن کے شیدائیوں کو مرد ہونا چاہیے

بد گُمانی پونچھ کر آنچل سے کوئی چوم لے

اس لیے تصویر پر کچھ گرد ہونا چاہیے

سچ کہو تو ہر کہانی داستان اپنی ہی ہے

آدمی کے دل میں تھوڑا درد ہونا چاہیے

Thursday 11 April 2024

چھپاؤ گے اشکوں کی برسات کب تک

 چھُپاؤ گے اشکوں کی برسات کب تک

محبت کی زائل علامات کب تک

کبھی آتشِ حُسن سے آنکھ تاپی

حرارت کے دل میں ہیں جذبات کب تک

کبھی بعد مُدت کے ہم یاد آئیں

ہو پانی میں عکسِ ملاقات کب تک

ہر کوئی اپنی اپنی کہانی لیے ہوئے

 ہر کوئی اپنی اپنی کہانی لیے ہوئے

بس روئے جا رہا ہے زبانی لیے ہوئے

اب ڈھونڈتا ہے جانے وہ مُجھ کو کہاں کہاں

اِک شہرِ طلسمات کی رانی لیے ہوئے

بیٹھے ہوئے ہیں چوک میں کُچھ عاشقِ رسولؐ

دینے کو سب کو موت کا پانی لیے ہوئے

وہیں پہ غم ہے جہاں پر خوشی پڑی ہوئی ہے

 وہیں پہ غم ہے جہاں پر خوشی پڑی ہوئی ہے

اور ان کے بیچ میں بھی دشمنی پڑی ہوئی ہے

نمٹ لوں اس سے تو سوچوں گا اپنے بارے میں 

ابھی تو میرے گلے زندگی پڑی ہوئی ہے

نگاہ مجھ پہ کرے گا ضرور دشت جنوں

ذرا سی خاک مِرے سر میں بھی پڑی ہوئی ہے

ذہن میں مشکلوں کا حل آیا

 ذہن میں مشکلوں کا حل آیا 

ایک ہیجان سے نکل آیا 

کتنی آسودگی تھی جنت میں

پھر میسر مجھے وہ پھل آیا

 مجھ سے پھر بھی وہ دو قدم پہ رہا

 جس کی خاطر میں میلوں چل آیا

جو چاند پر گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

 آدمی


جو چاند پر گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

جو گپ اڑا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

جو ہنس ہنسا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

جو جی جلا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی

ہیں آدمی کے سارے زمانے میں رنگ روپ

ہیں آدمی ہی چاندنی اور آدمی ہی دھوپ

یہ دنیا ہے فانی تجھے ہی بقا ہے تو میرا خدا ہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 یہ دنیا ہے فانی 

تجھے ہی بقا ہے

تُو میرا خدا ہے

میں اب ڈھل رہا ہوں 

یا ڈھلنے لگا ہوں

مِرے جذبے پستی کی تلخی کو سہنے لگے ہیں

Wednesday 10 April 2024

اسے عید مبارک کہتی ہوں

 اسے عید مبارک کہتی ہوں


آج بھی برسوں بعد مِرے

کانوں میں صدا تیری آئے

میں چاند ہوں جاناں، چاندہوں مَیں

سُن چاند ہوں تیری عید کا میں

پیغام ہوں ایک نوید کا میں

رنگوں سے سجی، خُوشبومیں بسی

قرض لے کر عید کا ساماں خریدیں گے

 عید کی خریداری


مسلماں قرض لے کر عید کا ساماں خریدیں گے

جو دانا ہیں وہ بیچیں گے جو ہیں ناداں خریدیں گے

جو سیاں شوق سے کھائیں وہ سویاں خریدیں گے

مرکب سود کا سودا بہ نقد جاں خریدیں گے

مسلمانوں کے سر پر جب مہ شوال آتا ہے

تو ان کی اقتصادیات میں بھونچال آتا ہے

میں اپنے دوستوں کو عید پربھیجوں تو کیا بھیجوں

 عیدی


میں اپنے دوستوں کو عید پربھیجوں تو کیا بھیجوں

خُدا توفیق دے تو ہدیۂ مہر و وفا بھیجوں

لڑکپن کی رسیلی داستانوں کے لِبادے میں

حدیثِ شوق، نقدِ آرزُو، آہِ رسا بھیجوں

جوانی کے شگُفتہ ولولوں کا تذکرہ لِکھ کر

طبیعت کا تقاضا ہے، دلِ درد آشنا بھیجوں

کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی

 کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی

ہم کو اگر میسّر جاناں کی دید ہوتی

قیمت میں دِیدِ رُخ کی ہم نقدِ جاں لگاتے

بازارِ ناز لگتا، دل کی خرید ہوتی

کچھ اپنی بات کہتے کچھ میرا حال سُنتے

ناز و نیاز کی یوں گُفت و شنید ہوتی

صبح عید اپنی ہے بدتر شب ماتم سے بھی

 دل کو تسکین نہیں اشکِ دما دم سے بھی​

اس زمانے میں گئی ہے برکت غم سے بھی​

ہم نشیں کیا کہوں اس رشکِ مہِ تاباں بِن​

صبحِ عید اپنی ہے بدتر شبِ ماتم سے بھی​

کاش اے جانِ المناک، نکل جاوے تُو​

اب تو دیکھا نہیں جاتا یہ ستم ہم سے بھی

عید کا دن منا کے دیکھیں گے

 عید کا دن منا کے دیکھیں گے

اُن کی محفل میں جا کے دیکھیں گے

کس طرح روشنی بکھرتی ہے

آج اُس کو ہنسا کے دیکھیں گے

زندگی جھُوم جھُوم جائے گی

وہ اگر مُسکرا کے دیکھیں گے

بے چراغ آنگن میں عید کس طرح اترے

 عید


بھیڑ میں مکانوں کی

ایک بند دروازہ

سُونے سُونے آنگن میں

ڈھیر سُوکھے پتّوں کا

خشُک پیڑ سے لِپٹی

بے حساب تنہائی

چاک دامن کو جو دیکھا تو ملا عید کا چاند

 چاکِ دامن کو جو دیکھا تو ملا عید کا چاند

اپنی تصویر کہاں بھُول گیا عید کا چاند

اُن کے اَبرُوئے خمیدہ کی طرح تِیکھا ہے

اپنی آنکھوں میں بڑی دیر چُبھا عید کا چاند

جانے کیوں آپ کے رُخسار مہک اُٹھتے ہیں

جب کبھی کان میں چُپکے سے کہا عید کا چاند

نام ایسی بھی ہمارے ہے کوئی عید کہاں

 لب پہ آ جائے تو حق بات کی تردید کہاں

ڈھانپ سکتے ہو بھلا گرد میں خورشید کہاں

ڈوبنے والوں نے جو ہاتھ، ہلائے سرِ آب

ظلم کے حق میں ٹھہرتی ہے وُہ تائید کہاں

شہر میں عام ہے جو خون خرابے کی فضا

دیکھیے لے کے ہمیں جائے یہ تمہید کہاں

اذن مل جائے گر مدینے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اِذن مل جائے گر مدینے سے

نعت میں لکھ سکوں قرینے سے

کچھ نگینے عطا ہوں سائل کو

آپؐ کے عِلم کے خزینے سے

رشک ہوتا ہے اُن گُلابوں پر

جن کو نِسبت ہوئی پسینے سے

نصرت حضور اس نے تو پا لی ہے آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نصرت حضورؐ اس نے تو پا لی ہے آپﷺ کی 

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپﷺ کی

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپﷺ کی

نصرت حضورؐ اس نے تو پا لی ہے آپﷺ کی 

سارے جہاں میں ان کی بھی توقیر بڑھ گئی 

جب سے گُلوں نے خُوشبو چُرا لی ہے آپﷺ کی

Tuesday 9 April 2024

سینت رکھی ہے درون ذات تنہائی بہت

 سینت رکھی ہے درونِ ذات تنہائی بہت

رنج و غم کی دل میں ہے لیکن پذیرائی بہت

زعم ہے جن سے تعلق پر تمہیں، بتلائیں کیا

تھی ہماری بھی کبھی ان سے شناسائی بہت

جان لو گے اک ذرا مشکل گھڑی آنے تو دو

دوست دنیا میں بہت کم ہیں، تماشائی بہت

غریب گھر میں رہا اشکبار عید کے دن

 غریب گھر میں رہا اشکبار عید کے دن

نہیں مِلا ہے کسی سے اُدھار عید کے دن

طلب کہاں سے کرے پوری اپنے بچوں کی

اسی وہ غم میں رہا بے قرار عید کے دن

لپٹ لپٹ کے جگر گوشے مانگتے رہے ہیں

کھلونا لا دو کوئی اب کی بار عید کے دن

صدائے خیمۂ آل عبا میں حاضر ہوں

 لبیک یا الاقصیٰ


صدائے خیمۂ آلِ عبا میں حاضر ہوں 

خلاف جبر بہ صبر و رضا میں حاضر ہوں

ہزار سال کی تاخیر سے سہی لیکن 

بنام عشق  شہ کربلاؑ میں حاضر ہوں

تُو میری خاک اُڑا کر مجھے امر کر دے 

ہوائے کوچۂ خیرالوریٰ میں حاضر ہوں

گواہی دو کہ تم اس دور سے گزرے ہو

 گواہی دو

کہ تم اس دور سے گزرے ہو جب

دورِ خزاں تھا

گواہی دو

کہ بہتے وقت کے دھارے بہت سنگین تھے تب

بہاؤ تیز تھا، اور تیرنا مشکل تھا بے حد

گواہی دو

Monday 8 April 2024

شہدائے پولیس کی نذر ستم رسیدہ اجل کے راہی

 شہدائے پولیس کی نذر


ستم رسیدہ، اجل کے راہی

ہماری پولیس کے سپاہی 

کہ جن کو ہم سب کی کم نگاہی کا کوئی شکوہ ہے ناں گِلہ ہے

وہ جانتے ہیں 

کہ اُن کی قربانیوں کا لوگوں کے پاس تھوڑی کوئی صِلہ ہے

وہ جانتے ہیں 

لائی اک حلقۂ زنجیر نشانی میں ہوا

 لائی اک حلقۂ زنجیر نشانی میں ہوا

جانے کیا کہتی ہے پیغام زبانی میں ہوا

منزلیں راہ میں آتی ہیں، گُزر جاتی ہیں

راستہ بھُول گئی اپنی روانی میں ہوا

کبھی بغداد کی گلیوں سے غزلخواں گُزری

کبھی مصروف ہوئی مرثیہ خوانی میں ہوا

یہ رسیاں تو کھول دو یہ طوق اب اتار دو

 یہ رسیاں تو کھول دو، یہ طوق اب اتار دو

ہم آدمی نہیں ہیں کیا؟، ہمیں بھی اختیار دو

ہمیں بھی اختیار دو کہ ہم بھی گفتگو کریں

ہمارے اپنے جشن ہوں، ہم اپنی ہا و ہو کریں 

ہمارے ہاتھ، پیر، آنکھ، کان، سر نہیں ہیں کیا

ہمارے شوق اور یقیں، ہمارے ڈر نہیں ہیں کیا

سن لے تخت پہ بیٹھنے والے

 سُن لے تخت پہ بیٹھنے والے 

سُن لے 

ہم سے روٹی چھیننے والے سُن لے 

یہ تو طے ہے بھُوک ہماری 

نفرت کی منہ زور آندھی میں بدل چکی ہے 

جب یہ نفرت طُوفانی غصے میں ڈھل کر 

تیرے گھر تک پہنچے گی 

وہ رات ابھی تک باقی ہے

 وہ رات ابھی تک باقی ہے


جس رات جرنیلوں کا جرگہ بیٹھا

جس رات ’جمہوریت اور عوام‘ پر

کار و کاری‘ کا الزام عاید ہوا’

جس رات اس دیس کی محبت مقتول بنی

جس رات جبر کا پیاسا خنجر

اس سرزمین کے سینے میں پیوست ہوا

اے رب ذوالجلال اے رب ذوالجلال

 اے ربِ ذوالجلال اے ربِ ذوالجلال

یہ آبروئے خونِ شہیداں کا ہے سوال

اے ربِ ذوالجلال اے ربِ ذوالجلال


خون اور آنسوؤں سے بھری ہے یہ داستاں

نسلوں کی جد وجہد، زمانوں کا ظلم و جبر

ایسی کوئی سڑک کہ جہاں خوں گرا نہ ہو

Sunday 7 April 2024

تم بھلائے گئے یوں بھلائے گئے جیسے تھے ہی نہیں

 تم بھلائے گئے


تم بھلائے گئے

یوں بھلائے گئے جیسے تھے ہی نہیں

تم بھلائے گئے

جیسے (کھنڈرات میں) پنچھیوں کی قضا

یا کنیسے کی خاموش، گم سم فضا

راہ چلتی محبت (پراگندہ خواب)

سکون دل کدھر بیٹھا ہے تنہا

 سکونِ دل کدھر بیٹھا ہے تنہا

پرندہ شاخ پر بیٹھا ہے تنہا

ہجومِ شہر میں صد کرّ و فر سے

وہ بیٹھا ہے مگر بیٹھا ہے تنہا

کسی کی چاندنی میں شاہزادہ

سراپا تر بہ تر بیٹھا ہے تنہا

ہے یہی وقت ان کا دامن تھام لے

 ہے یہی وقت اِن کا دامن تھام لے

گرنے والے! اب علیؑ کا نام لے

مرحبوں کے سر پہ ہے تیغِ علیؑ

اپنا بدلا صبح لے یا شام لے

ہے مئے حُب علیؑ کچھ تُند و تیز

حُر بنے جو مستیوں سے کام لے

آنکھوں کو کیجیے ورق دل میں ڈبوئیے قلم

 آنکھوں کو کیجیے ورق دل میں ڈبوئیے قلم

ممکن ہے رقم ہو سکے ارضِ یروشلم کا غم

سُورج چڑھا ضرور ہے لیکن ڈھلی نہ شامِ غم 

صدیاں ہوئی  پکارتے؛  آ، اے نسیمِ صبح دم

بھیڑوں کی بھیڑ سے  کوئی بچے اُٹھا کے لے گیا 

غفلتِ خواب میں رہے اہل عربِ، اہل عجم 

در کھلا رکھتے ہیں گھر کو بھی سجا دیتے ہیں

 در کھلا رکھتے ہیں، گھر کو بھی سجا دیتے ہیں

رات بھر دل کو ہم ایسے ہی دغا دیتے ہیں

سانس تھم جاتی ہے، دھڑکن بھی بگڑ جاتی ہے

جب وہ چہرے پہ گری زُلف ہٹا دیتے ہیں

تیری یادوں نے مجھے نیند سے محروم کیا

سو بھی جاؤں تو تِرے خواب جگا دیتے ہیں

Friday 5 April 2024

گھر مر جاتے ہیں بیٹا جب یہ خالی رہ جائیں

 ابا تم نے گھوڑے کو گھر میں تنہا کیوں چھوڑا؟


پیارے ابا! آج مجھے تم کس جانب لے جاتے ہو؟

پیارے بیٹے! جس جانب دلدار ہوائیں چلتی ہیں

یہ کہہ کر وہ باپ اور بیٹا کھلیانوں سے نکلے

اور پرانے عکا شہر کی دیواروں تک پہنچے

بونا پارٹ کے سنگ دل لشکریوں نے جہاں بنائے

گرمی سے بچنے کو ٹیلوں کے مصنوعی سائے

جیسی ہو ویسی ہی آ جاؤ سنگھار کو رہنے دو

 جیسی ہو ویسی ہی آ جاؤ

سنگھار کو رہنے دو

بال اگر بکھرے ہیں

سیدھی مانگ نہیں نکلی

جیسی ہو ویسی ہی آ جاؤ

کاجل کی ضرورت کیا؟

بغاوت جب میں نے کہا میں تم سے محبت کرتا ہوں

 بغاوت

جب میں نے کہا 

میں تم سے محبت کرتا ہوں 

تو جانتا تھا 

ایک بغاوت کی رہنمائی کر رہا ہوں 

قبیلے کے قانون کے خلاف بغاوت

اپنے خلاف بغاوت 

ایک جنگل میں دو راستے ہو رہے تھے جدا

 اختیار نہ کیا گیا راستہ


زرد جنگل میں دو راستے ہو رہے تھے جدا

اور افسوس دونوں پہ چلنا تو ممکن نہ تھا

مجھ کو ہونا تھا بس ایک ہی کا مسافر، میں دیکھا کیا

دیر تک ایک کو حدِ امکان تک

وہاں تک جہاں ہو رہا تھا وہ خم کھا کے جنگل میں گُم

میں نے پھر دوسرے کو لیا، وہ جو اُتنا ہی خوشرنگ تھا

میں تم سے محبت کرتا ہوں

 تم یہاں ہو

اور کہیں مت جاؤ

تم میری آخری سِسکی تک ٹھہرو

اور مجھ سے کسی خوفزدہ شخص کی طرح لِپٹ جاؤ

کہ کبھی ایک اجنبی سایہ تمہاری آنکھوں سے گُزرا تھا

اب بھی ہاں ابھی بھی تم میرے لیے شہد آشام بنتی ہو

فرشتۂ محبت جس گھر میں عورت نہیں ہے

 فرشتۂ محبت


جس گھر میں عورت نہیں ہے، وہاں محبت و شفقت نہیں ہے 

جس کا دل مر جائے، اُس کی روح بھی مر جاتی ہے

تقدیر نے کہیں بھی مرد کو کامل اور عورت کو ناقص نہیں لکھا 

عورت ازل ہی سے خانۂ ہستی کا ستون ہے 

بنیاد کے بغیر کون کوئی عمارت بنا سکتا ہے؟ 

عورت اگر زندگی کے راستے میں چراغ بن کر نہ جلتی 

Thursday 4 April 2024

واپسی کا سفر میں کہ ابہام کے راستے سے پرے

 واپسی کا سفر


میں کہ ابہام کے راستے سے پرے 

ڈھونڈتی تھی جسے 

وہ یقیں، بے یقینی کے مسند پہ بیٹھا ہوا

کوئی ابہام تھا

گریہ سچ ہے تو کیوں 

تیرگی میں مجھے روشنی کا گماں ہی پلٹنے نہ دے 

عین ممکن ہے کوئی آنکھ بھی بیدار نہ ہو

 عین ممکن ہے کوئی آنکھ بھی بیدار نہ ہو

صبح پیڑوں پہ اگر چڑیوں کی چہکار نہ ہو

تیری آمد پہ ہر اک شخص کی خواہش ہو گی

مجھ سوا کوئی گلابوں کا خریدار نہ ہو

گردش وقت سے آ دونوں ہی مل کر ڈھونڈیں

ایسا پل جس میں بچھڑنا ہمیں دشوار نہ ہو

میں نے جب قطرہ لکھا اس نے سمندر پڑھ لیا

 میں نے جب قطرہ لکھا اُس نے سمندر پڑھ لیا

میرے باہر ہی سے اُس نے میرا اندر پڑھ لیا

میں چھپاتا رہ گیا دنیا سے اپنے آپ کو

میری آنکھوں میں مجھے دنیا نے اکثر پڑھ لیا

میں نے اس کو مہرباں لکھا، کرم فرما لکھا

لیکن اُس ظالم ستمگر نے ستمگر پڑھ لیا

یہ نہ پوچھو کہ جدا ہو کے کدھر جائیں گے

 یہ نہ پوچھو کہ جدا ہو کے کدھر جائیں گے

اب کے بچھڑیں گے مِری جان تو مر جائیں گے

ہم نے یہ سوچ کے منزل کا تعیّن نہ کِیا

آپ جائیں گے جِدھر ہم بھی اُدھر جائیں گے

آپ کے پیار پہ نازاں ہوں، بھرم رکھیے گا

ورنہ پھر آپ مِرے دل سے اُتر جائیں گے

اپنی من مانی کرنی ہے سننا وننا کچھ بھی نہیں

 مہمل الفاظ پر مشتمل غزل


اپنی من مانی کرنی ہے، سُننا وُننا کچھ بھی نہیں

باتیں واتیں عشق وِشق کی ہوتا ووتا کچھ بھی نہیں

فلم ولم سے سیکھے سپنے، ماتم واتم رنج و الم

ساری اداکاری ہے پیارے، ہوتا ووتا کچھ بھی نہیں

واویلا کرنے کو لوگو! کوئی بہانہ ہونا تھا

پاس واس ہے اپنے کیا؟ سو کھونا وونا کچھ بھی نہیں

ہے جس کا نام عورت

 ہے جس کا نام عورت

دھنک رنگوں سی ہے وہ

حسیں ہیں رنگ سارے

محبت کا ستارہ

وفا کا استعارہ

سفر میں زندگی کے

اب کے برس بھی نکلا چاند

 اب کے برس بھی نکلا چاند

لیکن تھا وہ سُونا چاند

برسوں اِدھر اُدھر بھٹک کر

بھول گیا اپنا رستہ چاند

ایک مانگو تو دو ملتے ہیں

ہو گیا کتنا سستا چاند

تنہائی کی رات عجب ہے

 تنہائی کی رات عجب ہے

آنکھوں میں برسات عجب ہے

دل کو تم نے توڑ دیا کیوں

اے ساتھی یہ بات عجب ہے

خاموشی کو توڑ دو ساتھی

اس دل میں جذبات عجب ہے

کب تمنا کوئی ہے جینے میں

 کب تمنا کوئی ہے جینے میں

سانس بس چل رہی ہے سینے میں

کوہ کن ہو تو ڈھونڈ لے دل میں

کیا چھپا ہے مرے دفینے میں

کچھ الٹ جائے سانس کی ترتیب

ایک وحشت ہے اس قرینے میں

مے گساروں کا کوئی بھروسہ نہیں

 چار دن ترک مے پر یہ قائم رہیں مے گساروں کا کوئی بھروسہ نہیں

کب اُٹھا دیں قدم مے کدے کی طرف غم کے ماروں کا کوئی بھروسہ نہیں

مہکی مہکی فضا، بہکی بہکی نظر، لڑکھڑاتی زباں، ڈگمگاتے قدم

جا رہے ہیں کدھر اور پہنچیں کہاں، بادہ خواروں کا کوئی بھروسہ نہیں

دل میں بے تابیوں کا سمندر لیے، ڈھونڈنے تو چلے ہیں سکوں کی جگہ

شام ہو مے کدے میں کہ مسجد میں ہو، بے قراروں کا کوئی بھروسہ نہیں

Wednesday 3 April 2024

نہ سمجھی میں کہ ہے تیری رضا کیا

نہ سمجھی میں کہ ہے تیری رضا کیا


 نیاز و ناز نا مقبول دونوں

نہ سمجھی میں کہ ہے تیری رضا کیا

جفا و ناز کی خوگر ہوں پنہاں

خدا معلوم ہے رسم وفا کیا


پنہاں بریلوی

رابعہ پنہاں

جب ہونٹوں پہ پیار ترانے آ جاتے ہیں

 جب ہونٹوں پہ پیار ترانے آ جاتے ہیں

جیون رُت پہ رُوپ سہانے آ جاتے ہیں

ہم تو پُھولوں کی خُوشبو سے اُکتا کر

تیرے بدن کی باس چُرانے آ جاتے ہیں

اکثر تیرے مدہوشوں سے مِل کر بھی

کچھ لوگوں کے ہوش ٹھکانے آ جاتے ہیں

ان کے رخ پر حجاب رہتا ہے

 ان کے رُخ پر حجاب رہتا ہے

جیسے مہ پر سحاب رہتا ہے

وصل کا جب سوال ہو ان سے

بس ''نہیں'' میں جواب رہتا ہے

پاس رہ کر بھی درمیاں اپنے

فاصلہ بے حساب رہتا ہے

میرے خوابوں کی تم حویلی ہو

میرے خوابوں کی تم حویلی ہو

تم میرا عشق ہو، سہیلی ہو

میں جماؤں ہتھیلی پر سرسوں

ہاتھ میں گر تِری ہتھیلی ہو

میں بنفشہ کا پُھول ہوں اور تم

میری محبوبہ ہو، چمیلی ہو

کیوں نہ ہو جلوۂ دیدار عزیز

 کیوں نہ ہو جلوۂ دیدار عزیز

جان کس کو نہیں اے یار عزیز

کیا یوں ہی ملتے ہیں ملنے والے

دوست اغیار ہیں، اغیار عزیز

زندگی سے مجھے آنکھیں پیاری

پیاری آنکھوں سے وہ دیدار عزیز

اس نے دیکھا نہیں مڑ کے جاتے ہوئے

 اس نے دیکھا نہیں مُڑ کے جاتے ہوئے

مدتیں ہو گئیں دل جلاتے ہوئے


جانے کیوں چل دیا اس طرح رُوٹھ کر

میں نے چاہا تھا جس کو کبھی ٹُوٹ کر

خواب ٹُوٹا وہ ہی ہاتھ سے چُھوٹ کر

وہ تو لے ہی گیا دل مِرا لُوٹ کر

Tuesday 2 April 2024

زندگی سولہ سنگار کیے بیٹھی ہے

 سب رنگی


ست رنگی زندگی

سولہ سنگار کیے بیٹھی ہے

تیری پازیب سے

کتنی ہی دُھنیں پُھوٹتی ہیں

تجھ سے ہی رنگ لیے

رعشنی سنگیت کی دُھن

آنکھیں یہ جو تمہاری آنکھیں ہیں

 آنکھیں


یہ جو تمہاری آنکھیں ہیں

یہ جو مجھے دیکھتی ہیں

یہ جو مجھے کھوجتی ہیں

یہ جو مجھے سوچتی ہیں

اک سحر سا پھیلا دیتی ہیں

یہ پیار سا بڑھا دیتی ہیں

کیسے رشتے ہیں کچے دھاگے ہیں

 کیسے رشتے ہیں کچے دھاگے ہیں

دوست اب دشمنوں سے آگے ہیں

جب سے دیکھا ہے چاندنی کا چلن

تب سے اپنے نصیب جاگے ہیں

آؤ ناں ہاتھ، ہاتھ میں دے دو

پیار اُترا ہے، نین لاگے ہیں

تری توجہ کا یہ ثمر ہے

 تری توجہ کا یہ ثمر ہے


تری توجہ اگر مجھے بال و پر نہ دیتی

تو مجھ پہ یہ آسمان نہ کُھلتا

رموز سے بھری ہوئی کائنات خود کو چُھپائے رکھتی

تِری توجہ کا یہ ثمر ہے

کہ اب میں غیب و حضور کا فرق جانتا ہوں

تِری توجہ میں معرفت کے سبھی لطائف چُھپے ہوئے ہیں

میں نہ بنوں گا کروڑ پتی

 کروڑ پتی


جب بھی دیکھوں میں ٹی وی

پوچھیں مجھ سے بچن جی

کون بنے گا کروڑ پتی

میں کہتا ہوں ان سے یہی

میں نہ بنوں گا کروڑ پتی

رقصاں ہوا سفینہ بھی پاگل ہوا کے ساتھ

 رقصاں ہوا سفینہ بھی پاگل ہوا کے ساتھ

ڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ

اس دور بے حسی میں تری خاک پا سے ہم

الحاق مانگتے ہیں تری ہر رضا کے ساتھ

اشکوں کے پیرہن میں یوں لپٹی تھی ہر خوشی

ملتا رہا سکون نئی اک سزا کے ساتھ

تیرے آنے کی تھی پیش گوئی آج بھی

 تیرے آنے کی تھی پیش گوئی آج بھی

تیری یادوں کی مالا پروئی آج بھی

زمانے کی بھیڑ میں کہاں کھو گئے ہو

منتظر ہے تمہارا کوئی آج بھی

میری آنکھوں کے لال ڈورے تو دیکھو

کم بخت پھر نہیں سوئیں آج بھی

ہنس کے ٹال دیتے ہو مٹی ہی ڈال دیتے ہو

 ہنس کے ٹال دیتے ہو

مٹی ہی ڈال دیتے ہو

روداد جو جنون کی ہے

ہوا میں اچھال دیتے ہو

میں جب  سناوں حسرتیں

بات کو رخ کمال دیتے ہو

پردہ داروں کی محفل کے وسط میں عریاں سناٹا

 پردہ داروں کی محفل کے وسط میں عریاں سناٹا

میلوں میل عزاداروں کے بیچ میں رقصاں سناٹا

جب کانوں کو چیر رہے ہوں طعنوں تشنوں کے نشتر

ایسے لمحوں میں ہوتا ہے درد کا درماں سناٹا

راکھ ہوئیں وہ شامیں جن میں لمس کی تڑپن باقی تھی

اب تو بس اک مے کی حاجت، باقی ارماں سناٹا

خود مزے دار طبیعت ہے تو ساماں کیسا

 خود مزے دار طبیعت ہے تو ساماں کیسا

زخم دل آپ ہیں شورش پہ نمکداں کیسا

ہاتھ وحشت میں نہ پونچھے تو گریباں کیسا

خار صحرا سے نہ الجھے تو وہ داماں کیسا

کوچۂ یار کو دعویٰ ہے کہ جنت میں ہوں

خلد کہتے ہیں کسے روضۂ رضواں کیسا

Monday 1 April 2024

حیات اپنی وہ معتبر ہے

 حیات اپنی وہ معتبر ہے


ترے تصور کا نور اب بھی

نگاہِ روشن کی راہ میں ہے

رگوں میں اب کے سکون اُترا

کہ دل جو تیری پناہ میں ہے

تیری اُلفت میں کٹ گئی جو

حیات اپنی وہ معتبر ہے

اس سے پیارا کنول نہیں کوئی

 اس سے پیارا کنول نہیں کوئی

ماں کا نعم البدل نہیں کوئی

جو تیری قرب میں گزارے ہیں

دلکشیں اس سے پل نہیں کوئی

ماں ہی بس ہر خطا پہ کہتی ہے

ٹھیک ہے بیٹا چل، نہیں کوئی

عشق چاہت کا نام ہوتا ہے

 عشق چاہت کا نام ہوتا ہے

حُسن کا احترام ہوتا ہے

محفلِ دل میں یار کا چرچا

صبح ہوتا ہے، شام ہوتا ہے

درد مندوں کا حال مت پوچھو

ان کو غم سے ہی کام ہوتا ہے

غم کی توقیر کو بڑھا دینا

 غم کی توقیر کو بڑھا دینا

رو نہ پاؤ تو مسکرا دینا

میں وجوہات پیدا کر دوں گا

جب بچھڑنا ہو تم بتا دینا

جانے والوں کے پاؤں پڑ جانا

آنے والوں کو راستہ دینا

نئے موسم کی عزاداری

 نئے موسم کی عزاداری


آنکھ سے اشکوں کو اپنے غم میں بہنا چاہیے

ایک دن سب سے الگ ہو کر بھی رہنا چاہیے

ضبط سے آزاد کر کے زیر و بم آواز کا

سامنے سب کے جو دل میں آئے کہنا چاہیے

ریت کے ٹیلے چلیں لہر سمندر پر کبھی

سطحِ صحرا پر کبھی دریا کو بہنا چاہیے

زندگی میں کبھی نہ تھا سب کچھ

 زندگی میں کبھی نہ تھا سب کچھ

تم ملے تو مجھے ملا سب کچھ

چاہتا ہے جو عشق کی دولت

راہِ الفت میں تو لٹا سب کچھ

کل جہاں میں مرا ہے کیا ہمدم

اب تو سب کچھ ہوا ترا، سب کچھ

جن کا دل ہی مزار ہو جائے

 جن کا دل ہی مزار ہو جائے

ان پہ واجب ہے دار ہو جائے

اب تو ممکن ہے جو ملے ہم سے

وہ تہجد گزار ہو جائے

ان دنوں دوستی بڑھا رہا ہوں

جو بھی چاہے شمار ہو جائے

اے قریۂ غم وادئ دل گیر کے لوگو

 اے قریۂ غم وادئ دل گیر کے لوگو

مایوس نہ ہونا مرے کشمیر کے لوگو 


مانا کہ بڑی دیر سے یہ جنگ و جدل ہے 

کب کس کو میسر یہاں تسکین کا پل ہے 

صدیوں کی غلامی میں کئی خواب ہیں ٹوٹے 

ٹوٹے ہوئے خوابوں پہ یہ رونا کوئی حل ہے 

کچھ لوگ جو نخوت سے مجھے گھور رہے ہیں

 کچھ لوگ جو نخوت سے مجھے گُھور رہے ہیں

ماحول سے شاید یہ بہت دور رہے ہیں

کیا کہیے کہ کیا ہو گیا اس شہر کا عالم

جس شہر میں اُلفت کے بھی دستور رہے ہیں

مجبور کسے کہتے ہیں یہ کون بتائے

پوچھے کوئی ان سے کہ جو مجبور رہے ہیں

میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے

 میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے

جو مِرے سارے گناہوں کا مداوا کر دے

ساری دنیا سے چُھڑا کر مجھے اپنا کر دے

میری مٹی کو خدایا مِرا سونا کردے

میں تیرا چاہنے والا ہوں مگر ہے حسرت

جن کو تُو چاہتا ہے مجھ کو بھی ویسا کر دے

Sunday 31 March 2024

بے نام حسرتوں کی امیں

 بے نام حسرتوں کی امیں


کچے گھروندوں میں

جوانی کا باورا سا خواب دیکھنے والی لڑکیاں

پکے گھروں میں

آوارہ شعور کے ساتھ مرگِ شادی مناتی

اِک شورِ آہ و بکا میں

مکافاتِ عمل سے گزرتی

خود پرست دنیا میں اپنی ذات کی پوجا

 خود پرستی


خود پرست دنیا میں 

اپنی ذات کی پوجا 

عام بات ہوتی ہے 

رات کے اندھیروں میں 

جس طرح کوئی جگنو 

خود کو راہبر جانے 

زلزلوں کا جو جائزہ لیں گے

 زلزلوں کا جو جائزہ لیں گے

لوگ توبہ کا آسرا لیں گے

ہم بھی طوفاں سے حوصلہ لیں گے

عزم کا اپنے جائزہ لیں گے

مسکراتے رہیں گے محفل میں

اپنے ہر درد کو چھپا لیں گے

راستے سے گئے ہٹائے ہم

 راستے سے گئے ہٹائے ہم

پھر بھی منزل کے پاس آئے ہم

تھے حقیقت نظر نہ آئے ہم

جب ہوئے خواب جگمگائے ہم

گو چلے تھے، پہنچ نہ پائے ہم

ہم وہیں ہیں جہاں سے آئے ہم

سنسار میں باجے ڈھول کہ پیسہ بولتا ہے

 کہ پیسہ بولتا ہے؛ قوالی


سنسار میں باجے ڈھول

یہ دنیا میری طرح ہے گول

کہ پیسہ بولتا ہے


قارون نے مجھ کو پوجا تھا

فرعون بھی میرا شیدا تھا

شدّاد کی جنت مجھ سے بنی

آگہی کا عذاب جھیلا ہے

 آگہی کا عذاب جھیلا ہے

ہم نے جی ہاں جناب جھیلا ہے

نظم لکھتی ہوں دل کی خوشبو سے

ان کا دیکھا جوخواب جھیلا ہے

زندگی کی تلاش میں ہم نے

جو ہے  لکھا نصاب جھیلا ہے

میرے رازداں میری بات سن

میرے رازداں میری بات سُن

یہ جو چار سُو ہیں اُداسیاں

یہ جو تِیرگی کا حِصار ہے

دلِ منتظر کی شکستگی

یہ جو خواہشوں کا غُبار ہے

میرے چارہ گر، میرے بے خبر

جو حق پر ہے ایمان کامل ہمارا

 راہ راست


جو حق پر ہے ایمان کامل ہمارا

بنا لے گا کیا زور باطل ہمارا

جو ہم متحد ہو کے رہتے وطن میں

نہ تھا کوئی مد مقابل ہمارا

غلامی کی خو بو مسلط ہے ہم پر

دماغ اب ہمارا نہ اب دل ہمارا

کچھ آپ خواب گر ہیں تو ارمان بیچئے

 کچھ آپ خواب گر ہیں تو ارمان بیچئے

نیکی کا ہے ارادہ تو احسان بیچئے

فرقے کے نام پر ہمیں کافر بنائیے

ایماں کے نام پر ہمیں یزدان بیچئے

کیجئے زمین ہم پہ ہماری ہی آپ تنگ

پنجاب، سندھ، خیبر و بولان بیچئے

روشنی کے علم روشنی کے نشاں

 روشنی کے علم


روشنی کے علم، روشنی کے نشاں

زندہ قوموں کے زندہ جواں


اپنی پلکوں پہ نیندیں سجاتے نہیں

اپنے ماتھے کی شمعیں بُجھاتے نہیں

توڑ دیتے ہیں زنجیرِ خوابِ گِراں

زندہ قوموں کے زندہ جواں

Saturday 30 March 2024

چاند تجھ سے مری باتیں کوئی کرتا ہو گا

 چاند تجھ سے مِری باتیں کوئی کرتا ہو گا

نام لے لے کے مِرا تجھ سے بہلتا ہو گا

دیکھتا ہو گا فلک پر جو ستاروں کا ملن

دل ہی دل میں مِرے قدموں سے لپٹتا ہو گا

آتش ہجر جو تن من کو جلاتی ہو گی

اک دُھواں سا در و دیوار سے اُٹھتا ہو گا

خوابوں کی تعبیر بتا سکتا ہوں میں

 خوابوں کی تعبیر بتا سکتا ہوں میں

پانی پر تصویر بنا سکتا ہوں میں

وعدوں قسموں رسموں کی زنجیروں کو

تو جو بلائے توڑ کے آسکتا ہوں میں

تیشہء فرہاد ہے میرے پاس ابھی

راہ کے سب کہسار ہٹا سکتا ہوں میں

اس کو منزل میں جب دکھا آیا

 اس کو منزل میں جب دکھا آیا

خود کو رستہ میں تب بنا آیا

پاؤں چومے تھے جس گھڑی ماں کے

مجھ سے ملنے، مرا خدا آیا

یاں سے رستہ خدا کو جاتا ہے

سب سے پہلے میں کربلا آیا

لگتا تھا گھر اداس ہے بیرون گھر رہا

 لگتا تھا گھر اداس ہے بیرون گھر رہا

سردی میں اکڑا اکڑا جیسے شجر رہا

میرے خزان میں نہ ہوئی کایا پلٹ کبھی

چند پھول مسکرائے مگر بے ثمر رہا

لوگوں سے بھاگتا ہوا قندیل کا دھواں

تکتا کسی کی یاد میں جو رہگزر رہا

Friday 29 March 2024

مسلمانو تمہیں پھر دیں پہ چلنے کی ضرورت ہے

 مسلمانو تمہیں پھر دیں پہ چلنے کی ضرورت ہے

خدا کی راہ میں سب کو نکلنے کی ضرورت ہے

جو وقت آئے تو شعلوں میں بھی جلنے کی ضرورت ہے

رہِ حق میں تمہیں کانٹوں پہ چلنے کی ضرورت ہے

چلوں سینچیں گے ہم خونِ جگر سے گلشن دیں کو

اسے اب پھولنے کی اور پھلنے کی ضرورت ہے

یہ اندھیروں کے مجاور ہیں یہ ظلمات فروش

 یہ اندھیروں کے مجاور ہیں یہ ظلمات فروش 

یہ یزیدوں کے مقلد ہیں غلامی کے سفیر 

یہ سوا لاکھ شہیدوں کے لہو کے تاجر 

مرے کشمیر کے غدار ذلالت کے امام 

یہ زمانوں سے منافق یہ جہالت کے امین 

یہ جو راندہ گردوں ہیں یہی ننگ زمین 

کج روی کو چھوڑ ہمدم

 کج روی کو چھوڑ ہمدم

ڈُھونڈ غم کا توڑ ہمدم

اس سفر سے تھک چُکے ہم

لا حسِیں اب موڑ ہمدم

ہم جنہیں ہیں توڑ بیٹھے

سلسلے وہ جوڑ ہمدم

پھیل جاتی ہے کو بہ کو آواز

 پھیل جاتی ہے کو بہ کو آواز

کس کی رکھتی ہے جستجو آواز

شبِ فرقت میں کون ہے ہمسر؟

کاش دیتا کوئی عدو آواز

رازِ عرفاں سے اٹھ گۓ پردے

کون دیتا ہے با وضو آواز

یہ سب میرے جنم دن کی خوشی میں ہے

 یہ سب میرے جنم دن کی خوشی میں ہے

یہ سب میری تمناؤں سے بڑھ کر ہے

کوئی ایسی بھی شے ہے جو

مجھ جیسے کم صفت کے ان تحائف میں

نہ شامل ہو

اگر کم ہے تو اک رومال کم ہے

دیے کی نبض تو رکنے لگی ہے

 دِیے کی نبض تو رُکنے لگی ہے

ہوا کے ساتھ بهی کافی ہوئی ہے

جرّی نے بزدلوں پر وار کر کے

بس اپنی تیغ کی توہین کی ہے

اندهیرا کر سکیں گے جس سے ہم لوگ

اب ایسی روشنی بهی آ گئی ہے

جب چراغوں پہ ہواؤں کے ستم ٹوٹ گئے

 جب چراغوں پہ ہواؤں کے سِتم ٹُوٹ گئے

شب کو خورشید پہ جتنے تھے بھرم ٹوٹ گئے

ہم کو رکھنے کا سليقہ بھی نہیں تھا اس کو

اس قدر زور سے پٹکا ہے کہ ہم ٹوٹ گئے

آج اس دل میں دبے پاؤں تیری یاد آئی

سانس لیتے ہوئے کتنے ہی قدم ٹوٹ گئے

Thursday 28 March 2024

یہ بات کیا ہے کہ دل کو ذرا لگاتے ہیں

 یہ بات کیا ہے کہ دل کو ذرا لگاتے ہیں 

لگانا ہو تو پھر اچھی طرح لگاتے ہیں 

دبا کے رکھا ہے گہری گھٹن میں تو نے اسے

ادھر تو آ، ترے دل کو ہوا لگاتے ہیں

وہ بات کرتے تھے میری وفا پرستی کی

مجھے لگا کہ وہ الزام سا لگاتے ہیں 

کیکٹس کے جنگل میں شام ہو گئی مجھ کو

 کیکٹس کے جنگل میں


کیکٹس کے جنگل میں

شام ہو گئی مجھ کو

راستہ نہیں ملتا

ہر طرف اندھیرا ہے

اور میری تنہائی

کون مجھ کو ڈھونڈے گا

محبت جن سے کرتے ہیں

 محبت جن سے کرتے ہیں


محبت جن سے کرتے ہیں

محبت جو بھی کرتے ہیں

سبھی انسان ہوتے ہیں

اگر انسان سے کوئی خطا ہو جائے تو اس کو

کٹہرے میں کھڑا کرتے نہیں ہیں

اس کی آنکھیں چوم کر تنبیہ کرتے ہیں

یہ کیا کہ زخم بھر گیا

 یہ کیا کہ زخم بھر گیا

رقیبِ جاں کدھر گیا

قدم یہ کون دھر گیا

چمن چمن نکھر گیا

سنا ہے قیس دشت میں

تڑپ تڑپ کے مر گیا

نہیں کچھ کام کا بیکار ہوں میں

 نہیں کچھ کام کا بیکار ہوں میں

غبار کوچہ و بازار ہوں میں

نظر سے دیکھ نہ نفرت کی مجھ کو

محبت! تیرا رشتہ دار ہوں میں

ابھی تنہائیاں ہیں پاس مِرے

ابھی محوِ تلاشِ یار ہوں میں

بے سبب دل کی بستی سے جب ہم چلے

 بے یقینی کے سفر پر


بے سبب دل کی بستی سے جب ہم چلے

چار موسم مزاجوں میں آباد تھے

تھوڑی گرمی تھی جذبات کے روپ میں 

ایک ٹھنڈک سی تھی ریشمی دھوپ میں 

غم رسیدہ خزاں کچھ دنوں کے لیے

اور کچھ دن بہاروں کے موسم بھی تھے

Wednesday 27 March 2024

شہر کو تیری جستجو ہے بہت

 شہر کو تیری جُستجُو ہے بہت

ان دنوں ہم پہ گُفتگو ہے بہت

جب سے پرواز کے شریک مِلے

گھر بنانے کی آرزو ہے بہت

درد رہ رہ کر سر اُٹھاتا ہے

کبھی کم ہو گیا، کبھو ہے بہت

اور دھرتی کے محروم انسان

 اور

دھرتی کے محروم انسان

میر ے اپنے قصبے کے غریب

موچی، نائی، جُلاہا، دھوبی اور ترکھان، لوہار

یہ بچارے کسان

جن کی پوری نسلیں

زندگی اور گھرانے

تیرا جلال و جمال مرد خدا کی دلیل

 مسجد قرطبہ


تیرا جلال و جمال مرد خدا کی دلیل

وہ بھی جلیل و جمیل، تو بھی جلیل و جمیل

تیری بنا پائیدار، تیرے ستوں بےشمار

شام کے صحرا میں ہو جیسے ہجوم نخیل

اس کی زمہن بےحدود، اس کا فلک بےثغور

اس کے سمندر کی موج دجلہ و دینوب و نیل

دلبر کے در پر میں تو دیوانہ ہو رہا ہوں

 کلاسیکی شاعری

سندھی شاعری سے اردو ترجمہ


دلبر کے در پر میں تو دیوانہ ہو رہا ہوں

یارو میں دو جہاں سے بیگانہ ہو رہا ہوں

یہ عقل فہم اس کے دیدار نے اڑایا

زلفوں کے پیچ و خم میں مستانہ ہو رہا ہوں

آئے گا جوں وہ دلبر تیروں کی ہو گی بارش

سینہ سپر ہے سچل نشانہ ہو رہا ہوں

جان جاناں نہ رہا جان پہ بن آئی ہے

 جانِ جاناں نہ رہا، جان پہ بن آئی ہے

زندگی پیار کی ہم کو نہ ذرا بھائی ہے

خوفِ دوزخ سے نہ جنّت کی طلب میں سجدہ

میری بے لوث عبادت تِری شیدائی ہے

ٹُوٹ کر رہ گئی ہر شاخِ شجر آندھی میں

اب چمن میں یہ صبا کس کے لیے آئی ہے؟

ہر ایک شکل میں نکلی بس اک تری صورت

 ہر ایک شکل میں نکلی بس اک تری صورت

ہر ایک شکل کہ ٹھہری ہری بھری صورت

تری تلاش میں نکلے تو کیسی راس آئی

یہی حیات کہ کٹتی نہ تھی کسی صورت

تمہارا نام لیا تو چراغ جل اٹھے

سیاہ رات میں چلنے کی پھر بنی صورت

اب اپنی پہچان بنا کر چھوڑوں گا

 اب اپنی پہچان بنا کر چھوڑوں گا

میں خود کو انسان بنا کر چھوڑوں گا

اب کہ زور نہیں چلنے دینا اِس کا

عشق کو میں دربان بنا کر چھوڑوں گا

زہر کشید کروں گا تھوڑی سی تم سے

اور پھر اک حیوان بنا کر چھوڑوں گا

صحرا کو دیکھتا ہوں کبھی اپنے گھر کو میں

 صحرا کو دیکھتا ہوں کبھی اپنے گھر کو میں

مشکل یہ آ پڑی ہے کہ جاؤں کدھر کو میں

بدلے دل و نگاہ تو ہر شے بدل گئی

حیرت سے دیکھتا ہوں ترے بام و در کو میں

غیروں کا جام بھرتے ہو آنکھیں بچا کے کیوں

پہچانتا ہوں خوب تمہاری نظر کو میں

میری دھرتی کے گل بوٹے ترستے ہیں بہاروں کو

 میری دھرتی کے گُل بُوٹے ترستے ہیں بہاروں کو

پرندے ڈُھونڈتے پِھرتے ہیں جنت میں نظاروں کو

گِری ہیں بجلیاں ایسی، بھسم ہی ہو چلا گُلشن

جوانو! جاگ جاؤ تم، بُجھا دو ان شراروں کو

شجر ہیں بے ثمر اس کے نہیں کِھلتے یہ غُنچے بھی

بچاؤ ان بگولوں سے وطن کے لالہ زاروں کو

نظر نشانے پہ تھی تیر بھی کمان میں تھا

 نظر نشانے پہ تھی تیر بھی کمان میں تھا

ہوا چلے گی اچانک، کہاں گمان میں تھا

مجھے بھی کرنا وہی تھا ، جو کر دیا اس نے

پہ ایک خوفِ خدا تھا جو درمیان میں تھا

زمیں کا بویا بھی کیا آسماں پہ کٹنا تھا

کیے دھرے کا نتیجہ اسی جہان میں تھا

Tuesday 26 March 2024

ہم لوگ کتابوں والے بے مول سے خوابوں والے

 ہم لوگ کتابوں والے

بے مول سے خوابوں والے

ہے الگ ہی ہماری دُنیا

ہیں لفظ ہی ہمارے، ساری دُنیا

جذبات جب اُدھم مچاتے ہیں

الفاظ کا مے خانہ ہم سجاتے ہیں

اے بھائی چارعادتیں دنیا میں بادشاہوں کے لیے نقصان دہ

 در سیرتِ ملوک (بادشاہوں کی عادات کا بیان)


چار خصلت اے برادر در جہاں

اے بھائی چار عادتیں دنیا میں

پادشاہاں را ہمی دارد زیاں

بادشاہوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں

پادشہ چوں برملا خنداں بود

بادشاہ مجمعِ عام میں ہنستا رہتا ہے

ٹہنیوں شاخوں والی جنت پاس کھڑی شرمیلی حُوریں

 جنت


ٹہنیوں شاخوں والی جنت

پاس کھڑی شرمیلی حُوریں

چمکتی اور رنگیلی حُوریں

جنت میں تقسیم ہوئی ہیں

شیخ نے بولا ستر حوریں کافی کم ہیں

میں مسند پہ دور کہیں