Showing posts with label عبدالرحمٰن شاکر. Show all posts
Showing posts with label عبدالرحمٰن شاکر. Show all posts

Saturday, 11 November 2023

سجدۂ شکر میں اک بشر دیکھیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تخت کا اس طرف کر و فر دیکھیے

سجدۂ شکر میں اِک بشر دیکھیے

ذکرِ سجادؑ ہے دل کی آسودگی

خونِ مظلوم ہے چارہ گر، دیکھیے

حق کے بن کر رہیں گر وفادار ہم

سر اٹھائے گا پھر کیسے شر، دیکھیے

Saturday, 4 November 2023

ظالم کا احترام نہیں ہم سے ہو سکا

 ظالم کا احترام نہیں ہم سے ہو سکا

ہاں ہاں، نہیں، یہ کام نہیں ہم سے ہو سکا

تھی پُر شکوہ ظاہراً شاہوں کی بارگاہ

ان کو مگر سلام، نہیں ہم سے ہو سکا

یہ بھی خدا کا فضل ہے اور فضلِ خاص ہے

کہ دل یہ وقفِ جام، نہیں ہم سے ہو سکا

Thursday, 19 October 2023

یہ درد ایسے بھی خوئے کمال تک آئے

 یہ درد ایسے بھی خُوئے کمال تک آئے

اثر شگفتگئ خال خال تک آئے

کسی کے ہاتھ ہی راضی نہ تھے رفُو کے لیے

وگرنہ زخم حدِ اِندمال تک آئے

کلی چٹک کے لبوں کے مزاج تک پہنچی

گُلاب ٹُوٹ کے سُرخئ گال تک آئے

Wednesday, 18 October 2023

میرے سر سے مرا سائباں اٹھ گیا

 میرے سر سے مِرا سائباں اُٹھ گیا

سایہ دار اک شجر مہرباں،اٹھ گیا

وہ محبت کی تھا اک زباں، اٹھ گیا

خامشی جس کی رشک بیاں، اٹھ گیا

استقامت کا کوہِ گراں، اٹھ گیا


سخت تکلیف میں لب پہ شکوہ نہیں

Tuesday, 17 October 2023

سر دشت جنوں ہم انجمن کی بات کرتے ہیں

 سر دشت جنوں ہم انجمن کی بات کرتے ہیں

ہے زاغوں کے تصرف میں چمن کی بات کرتے ہیں

لسانیت ہے، رنگ و نسل، فرقوں کا تعصب ہے

مگر اسلام کے بیٹے، وطن کی بات کرتے ہیں

ہمارے ہمسفر ہیں کہکشائیں، ماہ و انجم بھی

کسی کم ظرف سے کب، دادِ فن کی بات کرتے ہیں

Monday, 16 October 2023

جا کر انہیں سنائیں حال دل تپیدہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جا کر انہیں سنائیں، حالِ دلِ تپیدہ

ہم ان کے رو برو ہوں، ہے خواہشِ شدیدہ

ہے یہ کسب فیض دیکھو، سر پیش بدوؤں کے

ہوئیں کسریٰ اور قیصر کی بھی گردنیں خمیدہ

سلمان فارسیؓ ہوں،۔ یا ہوں بلالؓ حبشی

درِ مصطفیٰﷺ پہ آ کر ہوئے کیسے برگزیدہ