Tuesday, 27 October 2026

ایک لمحہ تھا دل لگانے میں

 ایک لمحہ تھا دل لگانے میں

اور سالوں لگے بُھلانے میں

اور سفّاک ہوتے جاتے ہیں

دن بہ دن مجھ کو آزمانے میں

میری پلکیں جھپک نہ جائیں کہیں

روشنی سے نظر مِلانے میں

ایک دن کٹ گیا گَلا اپنا

دوستوں کو گَلے لگانے میں

مِل گئے خاک میں بالآخر ہم

خاک کو کیمیاء بنانے میں


مسیح الدین شارق انصاری

No comments:

Post a Comment