Showing posts with label اسامہ زاہروی. Show all posts
Showing posts with label اسامہ زاہروی. Show all posts

Thursday, 13 October 2022

سوچ کتنا حسین منظر تھا

ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/تروینی/ترائلے


سوچ کتنا حسین منظر تھا

لوگ غمگیں تھے ہار پر میری

اور وہ تالیاں بجا رہی تھی


اسامہ زاہروی

Wednesday, 12 October 2022

گلاب جیسے حسین تم ہو

ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/تروینی/ترائلے


ذہین تم ہو فطین تم ہو

گلاب جیسے حسین تم ہو

وفا نگر کے مکیں نہیں کیوں


اسامہ زاہروی

Sunday, 9 October 2022

ستم تو دیکھیے سب مستقل ہیں

ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/تروینی/ترائلے


ستم تو دیکھیے سب مستقل ہیں

حسیں لب اور آنکھیں شربتی، دکھ

محبت،عشق، چاہت، دل لگی، دکھ


اسامہ زاہروی

Thursday, 10 March 2022

ہاں تری گفتگو اذیت ہے

 ہاں، تِری گفتگو اذیت ہے

صاف کہتا ہوں؛ تُو اذیت ہے

تُو مجھے مل نہ پائے گا کبھی بھی

اب تِری جستجو اذیت ہے

عشق کا راستہ چُنا ہے، مگر

بخدا! کو بکو اذیت ہے

Friday, 4 March 2022

حسن میں آفرین لگتی ہو

 حسن میں آفرین لگتی ہو

قد میں بھی پانچ/تین لگتی ہو

جب پہنتی ہو سرخ رنگ لباس

تب بلا کی حسین لگتی ہو

لوگ مجھ کو تو تیز کہتے ہیں

تُم بھی کافی ذہین لگتی ہو

Saturday, 19 February 2022

وہ امیر حرم دستگیر حرم

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


وہﷺ امیرِ حرم

دستگیرِ حرم

وہ جو چاہیں، بنوں

میں سفیرِ حرم

وہ شہِ دو جہاں

میں فقیرِ حرم

Friday, 18 February 2022

ایک دو بار استخارہ کِیا

 ایک دو بار استخارہ کِیا

پھر کہیں عشق سے کنارہ کیا

ہم پہ دوزخ کی آگ واجب ہو

عشق تم سے اگر دوبارہ کیا

تجھ کو دیکھا بہت قریب سے اور

دور بیٹھے بھی یہ نظارہ کیا

Thursday, 17 February 2022

غفور تو ہے کریم تو ہے

عارفانہ کلام حمدیہ کلام


غفور تُو ہے، کریم تُو ہے

مِرے خدایا! عظیم تو ہے

جلال دیکھوں کہ رحم تیرا

جلیل تو ہے، رحیم تو ہے

دل و زباں کہہ رہے ہیں مولا

رفیق تو ہے، کلیم تو ہے

Monday, 14 February 2022

زندگی نام ہے کسی دکھ کا

زندگی نام ہے کسی دکھ کا 


یہ بهی پیغام ہے کسی دُکھ کا

زندگی نام ہے کسی دکھ کا

دکھ ہزاروں اُسے ملیں گے، دوست

جس کی بیٹی کو دکھ کہیں گے، دوست

خواب سارے بُهلا دیے سُکھ کے

ہم خریدار بن گئے دکھ کے