Friday, 4 March 2022

حسن میں آفرین لگتی ہو

 حسن میں آفرین لگتی ہو

قد میں بھی پانچ/تین لگتی ہو

جب پہنتی ہو سرخ رنگ لباس

تب بلا کی حسین لگتی ہو

لوگ مجھ کو تو تیز کہتے ہیں

تُم بھی کافی ذہین لگتی ہو

میں تمہیں بہترین لگتا ہوں

مجھے تم بہترین لگتی ہو

جس نگر ہجر کو زوال نہیں

اس نگر کی مکین لگتی ہو

سات پردوں میں رہ رہی ہو تم

چرخ کی جانشین لگتی ہو

میں محبت کے میم سا اور تم

عشقِ اول کا شین لگتی ہو


اسامہ زاہروی

No comments:

Post a Comment