پولیگیمی آف لو
تم کہاں بچھڑ گئی تھی
کالی آنکھوں کے گرد بلیک ہول کی راکھ بچھا کر
کالے بال کھولے
اس تاریکی میں کس کو شکار کرو گی
محبت یا سیکس
لوگ سیکس کو محبت سمجھ کر کھا رہے ہیں
وہ کیا پیدا کریں گے
ایک ستارے کو کھا کر تم ایک انسان کو جنم دو گی
اکثر لوگ سیکس کو محبت سمجھ لیتے ہیں
اس غلطی کو ایک عورت درست کرتی ہے
وہ اس میں محبت اور سیکس ملا دیتی ہے
میں دو انسانوں سے محبت کرتا ہوں
ایک سے محبت کرتا ہوں
ایک سے سیکس
سارے انڈے ایک ٹوکری میں
اور سارا پیار ایک نظروں میں نہیں ڈال آنا چاہئے
ٹھوکر سے انڈے ٹوٹ سکتے ہیں
نظروں سے کسی کی کبھی بھی گرا جا سکتا ہے
ٹوٹا ہوا انڈا
اور نظروں سے گرا شخص کبھی اٹھایا نہیں جا سکتا
ٹوٹا ہوا شخص ایک انڈے کی طرح ہوتا ہے
ایسے شخص کو کون اپنے پروں میں لے کر بیٹھے گا
تم کیا جنم دے سکتی ہو
تنہائی، خاموشی، اداسی
ٹھیک پچاس دنوں بعد ایک سپنی انڈوں سے اٹھ جائے گی
تم کیا جنم دے سکتی ہو
نیند ، خواب، بے خوابی
ٹھیک دو سو بیس دن بعد تم نے
ایک کچے آنسو کی طرح
مجھے اپنی نظروں سے گرا دیا
کس نے تمہیں رلایا تھا یا ہنسایا تھا
تم بیک وقت ہنس اور رو رہی ہو
وقت سے پہلے رونا ایک خدشے کا نتیجہ ہے
وقت سے پہلے ہنسنا تمہاری ممتا تھی
وقت سے پہلے موت کسی جوان کی ہو سکتی ہے
ایک انسان کو کھانا تمہاری مجبوری تھی
دو چار انڈے تو ایک سپنی بھی کھا لیتی ہے
محبت یا سیکس
ایک عورت کو محبت چاہئے
سیکس
انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں
طاہر راجپوت
No comments:
Post a Comment